مشعر عرفات کی جانب حجاج کی روانگی کے منصوبے کی کامیابی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
سعودی وزارت حج و عمرہ نے مشعر عرفات (مزدلفہ) کی جانب حجاج کرام کی روانگی کے منصوبے کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’اے اللہ! ہمارے فلسطینی بھائیوں کی تکالیف کا خاتمہ فرما‘ خطبہ حج میں خصوصی دعا
یہ منصوبہ جمعرات کو نویں ذی الحجہ کی صبح فجر کے وقت ایک مربوط عملی نمونے کے تحت شروع ہوا جس میں مختلف خدمت گزار اور انتظامی اداروں کو مرکز روانگی اور مشترکہ کارروائیوں کے مرکز کے ذریعے آپس میں مربوط کیا گیا۔
جدید بسوں اور مشاعر مقدسہ کی ریل کے ذریعے مقررہ اوقات کے تحت حجاج کو عرفات پہنچایا گیا۔ میدان میں سخت نگرانی اور اعلی درجے کے حفاظتی انتظامات کے باعث راستے پرامن اور رواں رہے جب کہ خیموں میں تقسیم کا عمل بغیر کسی ہجوم کے مکمل کیا گیا۔
وزارت کی جانب سے ترتیب دی گئی جامع حکمت عملی کے تحت حج 2025 کے لیے پیشگی مشقیں کی گئیں اور مختلف ممکنہ حالات کے لیے تیاریاں کی گئیں۔
مزید پڑھیے: سعودی وزیر داخلہ کی زیر نگرانی منیٰ میں حج آپریشنز کا جائزہ
مصنوعی ذہانت کے استعمال سے فوری معلومات کا تجزیہ کر کے ہجوم کی پیشگی شناخت ممکن ہوئی جس سے حجاج کی سمتوں میں لچکدار تبدیلی ممکن بن سکی۔
24 گھنٹے سرگرم نگرانی کا مرکز اور کیمروں سے منسلک نگراں نظام سیکیورٹی و خدمت گزار اداروں کے ساتھ فوری فیصلے لینے میں معاون ثابت ہوا۔ برقی نسک کارڈ اور اس کی توکلنا و نسک پلیٹ فارم سے ہم آہنگی نے حجاج کی آمد ورفت کو مزید سہل اور منظم بنایا۔
مزید پڑھیں: تین جوڑی جڑواں بھائی حجاج کی خدمت میں سرگرم، منفرد ریکارڈ قائم
عرفات کی جانب روانگی کی کامیابی اس امر کی علامت ہے کہ ابتدائی منصوبہ بندی اور میدان میں اداروں کے درمیان ہم آہنگی نے مؤثر نتائج دیے ہیں جو کہ حج کے باقی مراحل مزدلفہ کی روانگی سے منی میں جمرات کی رمی تک کی کامیابی کی نوید ہے اور یہ سب حجاج کی خدمت کے تحت مملکت کے وژن 2030 کا حصہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی وزارت حج و عمرہ مزدلفہ مشعر عرفات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مزدلفہ مشعر عرفات کی کامیابی حجاج کی کی جانب کے تحت
پڑھیں:
نواز شریف کا امیر مقام کو ٹیلیفون ، نیاز امیر مقام کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر امور کشمیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کو ٹیلیفون کیا اور سینیٹ انتخابات میں امیر مقام کے بیٹے نیاز امیر مقام کی کامیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔نواز شریف نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نیاز امیر مقام سینیٹ میں پارٹی کی مضبوط آواز بنیں گے اور اپنی کامیاب حکمت عملی کے ذریعے پارٹی کے مفاد میں بہترین کام کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی انجینئر امیر مقام کی سیاسی حکمت عملی کو سراہا۔انجینئر امیر مقام نے پارٹی قائد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت اور دعاؤں کی بدولت وہ مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں گے۔
Post Views: 7