سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ایم ایم اے دورِ حکومت میں 75 کروڑ 75 لاکھ روپے کی لاگت سے بلامبٹ ایریگیشن چینل کا کثیر المقاصد منصوبہ منظور کروایا تھا، جس کے تحت 76 کلومیٹر طویل نہر تعمیر کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال سے بلامبٹ ایریگیشن اسکیم کی بندش کے باعث نہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، نہر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جو کہ نہایت افسوسناک اور پی ٹی آئی حکومت کے لیے باعثِ شرم ہے۔ بلامبٹ نہر کی بندش کے نتیجے میں فصلیں اور باغات تباہ ہو چکے ہیں، چشمے اور کنویں خشک ہو گئے ہیں اور عوام ٹینکروں کے ذریعے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلامبٹ کے نواحی گاؤں مانوگے میں بلامبٹ ایریگیشن چینل (نہر) کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی لوئر دیر کے جنرل سیکرٹری شعیب احمد، سیکریٹری اطلاعات ملک شیر بہادر خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری معراج، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی شاد نواز خان، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی کے سیکرٹری اطلاعات انجینئر یعقوب الرحمان، اور سابق تحصیل ناظم عمران الدین بھی موجود تھے۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ایم ایم اے دورِ حکومت میں 75 کروڑ 75 لاکھ روپے کی لاگت سے بلامبٹ ایریگیشن چینل کا کثیر المقاصد منصوبہ منظور کروایا تھا، جس کے تحت 76 کلومیٹر طویل نہر تعمیر کی گئی۔ اس نہر سے فصلوں اور باغات کو فروغ ملا، زرعی ترقی آئی اور علاقے میں خوشحالی کا دور شروع ہوا۔ تاہم 2022ء سے "تعمیر و توسیع" کے نام پر یہ منصوبہ بند پڑا ہے اور اب نہر مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے، جس کے باعث زرخیز زمینیں بنجر ہو گئی ہیں اور علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوئر دیر میں نئے میگا منصوبے تو درکنار، پی ٹی آئی کے دور میں پرانے ترقیاتی منصوبے بھی غیر فعال ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو تیسری بار بھاری مینڈیٹ دیا، لیکن ضلع دیر سمیت صوبے میں کوئی بھی بڑا ترقیاتی منصوبہ مکمل نہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کے صرف بینک بیلنس میں اضافہ ہوا، عوام کو کچھ نہیں ملا۔

سراج الحق نے کہا کہ خال کے مقام پر دریائے پنجکوڑہ پر جاپانی پل سیلاب سے تباہ ہو چکا ہے اور حکومت کی ناکامی کے باعث عوام نے اس پل کی تعمیر کے لیے خود کروڑوں روپے چندہ جمع کیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلامبٹ ایریگیشن منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا جائے اور نہر میں فوری طور پر پانی جاری کیا جائے، تاکہ عوام احتجاج یا کسی سخت قدم پر مجبور نہ ہوں

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلامبٹ ایریگیشن جماعت اسلامی سراج الحق پی ٹی آئی نے کہا

پڑھیں:

لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع میں بلوچستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہر دس سال بعد جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ "بدل دو نظام" کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع ہوگا۔ جس میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔ لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں نے قبضہ کیا ہے۔ بااثر شخصیات کے لئے رات بارہ بجے عدالتیں کھولتی ہیں۔ ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں،جماعت اسلامی
  • پیپلز پارٹی، نون لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہوتو ملک ٹھیک ہوسکتاہے: سراج الحق
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو ملک سنبھل سکتا ہے، سراج الحق
  • پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
  • اجتماع عام پاکستان میں منصفانہ نظام کے قیام کی جدوجہد کا آغاز ہوگا۔ سراج الحق
  • اسلام آباد ،جماعت اسلامی کا ترامڑی چوک پر اسپتال کی عدم تعمیر پر احتجاج