ٹرمپ نے پھر پاک بھارت جنگ بند کرانے کی بات دہرادی
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کرنے کی بات دہرا دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کے دوران گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فخر ہے کہ دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ بندی کرائی۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں سے کہا کہ آپ گولیاں چلائیں گے تو تجارت نہیں ہوگی۔ پاکستان میں بہت مضبوط لیڈرشپ ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی بات ایک درجن بار دہرا چکے ہیں، ہر بار بات سن کر مودی سرکارسیخ پا ہوجاتی ہے۔امریکی صدر کے بیان پر حزب اختلاف کانگریس کو مودی جی کا مذاق اڑانے کا پھر موقع ملا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔