لاہور میں فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
ستوکتلہ کے علاقہ میں فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں، ایس ایچ او ستوکتلہ داود خالد سمیت پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔
ایس ایچ او ستوکتلہ داود خالد کے مطابق مقتولین کی شناخت 45 سالہ سعید اور 22 سالہ شمشاد کے نام سے ہوئی ہے۔
موٹرسائیکل سوار چار ملزمان نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کیا۔ جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوہرے قتل کی واردات پسند کی شادی پر ہونے جھگڑے کے باعث ہوئی ہے۔
پولیس نے کیمروں اور دیگر شواہد کی روشنی میں ملزمان کو ٹریس کرنا شروع کر دیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں الیکٹرک بس کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاپنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں الیکٹرک بس کے بعد اب الیکٹرک ٹرام چلے گی۔
ترجمان اورنج ٹرین کے مطابق چین سے ٹرام لاہور منگوا لی گئی ہے، 10 منٹ چارج میں الیکٹرک ٹرام 25 سے 27 کلو میٹر چلے گی۔
وزیراعلیٰ نے ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ اور بیوٹی فکیشن کی منظوری بھی دی۔
اورنج ٹرین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک ٹرام میں 250 مسافروں کی گنجائش ہے، 3 باکسز پر مشتمل ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹاؤن ڈپو میں کی جا رہی ہے۔
ترجمان اورنج ٹرین نے بتایا ہے کہ ٹرام کو پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا، ٹرام کو ٹھوکر سے ہربنس پورہ کے روٹ پر چلانے کی تجویز ہے۔
اورنج ٹرین کے ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر ٹرام ٹرائل کے طور پر چلائی جائے گی، ٹرام سروس فی الحال مفت فراہم کرنے کی بھی تجویز ہے، ٹرام کا تجربہ کامیاب رہا تو کرایوں کا تعین کیا جائے گا۔