معروف گلوکار، اداکار اور مصور علی ظفر نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام دل دہلا دینے والی ایک نظم تحریر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل سے میرے دل پر ایک ایسا بوجھ بن گیا ہے جو ہلکا ہونے کا نام نہیں لیتا۔

انھوں نے کہا کہ لیکن یہ غم نیا نہیں ہے۔ قندیل بلوچ سے نور مقدم تک بس نام بدلتے ہیں، زخم وہی رہتا ہے۔

علی ظفر نے مزید لکھا کہ یہ ذمہ داری ہماری ہے کہ ہم اپنے گھر میں مردوں کی تربیت کریں۔ جب تک ہم اپنے بیٹوں کو نرمی، ہمدردی، احترام اور عزت دینے کی تعلیم نہیں دیں گے، ہم اپنی بیٹیاں کھوتے رہیں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں علی ظفر نے اس سانحہ پر اپنی لکھی ہوئی نظم ’’محبت‘‘ سنائی۔

محبت ملکیت نہیں، احساس ہے، یقین ہے
عورت کوئی شے نہیں — وہ مکمل ہے، مکمل ذات

مرد وہی ہے جو عورت کو بلند پرواز میں دیکھ کر مسکرائے
جس کی روح اُس کے آنسو سن کر بے قرار ہو جائے

عزت اُس کے لباس میں نہیں
بلکہ مرد کی نگاہ کی خاموش شائستگی میں ہوتی ہے

محبت فرمانبرداری کی بنیاد پر نہیں
بلکہ برابری، عزت اور باہمی رضامندی پر قائم ہوتی ہے

خوبصورتی کی فانی چمک پر فیصلہ نہ کرو
بلکہ اُس کے نام کی سچائی کو تلاش کرو

کیسا مرد ہے جو عورت کے انکار سے
اپنی انا زخمی محسوس کرے؟

حقیقی مرد دل جیتتا ہے، مانگ کر نہیں، حکم سے نہیں
بلکہ شائستگی کی طاقت اور آزادی دینے والے دل سے

یاد رہے کہ اسلام آباد میں ایک نوجوان نے دوستی سے انکار اور ملنے سے منع کرنے پر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

بعد ازاں ملزم فرار ہوگیا تھا جسے پولیس نے فیصل آباد سے حراست میں لے لیا۔ وہ بھی ٹک ٹاکر تھا اور ثنا کی مقبولیت سے حسد کرتا تھا۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی ظفر ٹک ٹاکر

پڑھیں:

فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے بھی علیحدگی ہوگئی؟ پوسٹ وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان ایک بار پھر دوسری اہلیہ سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہوگئے۔

گزشتہ شب فیروز خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک اسٹوری شیئر ہوئی جس میں ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کو ٹیگ کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے۔

وائرل ہونے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار کو بلیک میل کرکے شادی پر مجبور کیا گیا اور انہیں والدہ اور بچوں کا ساتھ چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ورنہ جھوٹے الزامات لگائے جائیں گے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

اسٹوری میں مزید کہا گیا کہ وہ نفسیاتی علاج کرا رہے ہیں مگر انہیں اپنے ہی گھر والوں کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور گھر والوں سے دور کیا جارہا ہے۔

یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کے درمیان قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب سے بھی علیحدگی ہوگئی ہے۔ تاہم کچھ گھنٹوں بعد فیروز خان نے وضاحت دی کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور یہ پوسٹ ان کی مرضی یا علم کے بغیر اپ لوڈ ہوئی جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ جون 2024 میں فیروز خان نے ماہر نفسیات ڈاکٹر زینب سے شادی کی تھی جبکہ اس سے قبل 2018 میں علیزا سلطان سے پہلی شادی اور 2022 میں علیحدگی ہوچکی تھی۔ تازہ معاملے پر فی الحال فیروز خان یا ڈاکٹر زینب کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کی آفر ملے تو بھارت نہیں جاؤں گی، مومنہ اقبال
  • 61 سال پہلے ممبئی آکر بے گھر اور بھوکا رہا، جاوید اختر کا اپنے کیرئر کے بارے میں جذباتی پیغام
  • آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ کشیدگی
  • فیصل قریشی کواشاروں پر نچاتی ہوں، اہلیہ ثنا کی ویڈیو وائرل
  • رشمیکا مندانا نے خفیہ منگنی کرلی؟ تصویر وائرل
  • غزہ ، انسانیت کی شکست کا استعارہ
  •    آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی ، جذبات نہیں سمجھداری سے بات ہونی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ
  • الہان عمر کی پاکستانی اسکارف پہنے ویڈیو وائرل
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے بھی علیحدگی ہوگئی؟ پوسٹ وائرل