کراچی، اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے مغوی شہری کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرکے اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار اہلکاروں نے مدد علی کو بلاول جوکھیو گوٹھ سے گزشتہ شب اغوا کیا، جنہیں ملیر میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے مغوی شہری کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔ ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کروایا اور 5 اہلکار گرفتار کرلیے، جن کی شناخت عبدالغفار، ریاض، راشد علی، خالد اور نعیم کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تاوان طلب کرنے اور غیر قانونی حراست میں رکھنے کا اعتراف کر لیا، جن کے خلاف قانونی کارروائی اور تفتیشی عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس حکام کے مطابق
پڑھیں:
کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی:بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔