کراچی:

شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد فرار ہونے والے 2 زخمی ملزمان کو کیماڑی پولیس نے سول اسپتال کراچی سے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق، دونوں ملزمان کچھ دیر قبل سائٹ ایریا میں شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقابلہ ہوا۔

ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جبکہ جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی، لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سول اسپتال میں علاج کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے عملے کو بتایا کہ انہیں بلدیہ میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران گولیاں لگیں۔

تاہم پولیس اہلکاروں نے انہیں شناخت کر لیا اور اسپتال میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے اور فرار کے بعد سول اسپتال میں جھوٹا بیان دے کر داخل ہوئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسپتال میں سول اسپتال

پڑھیں:

امریکا، ریاست پنسلوینیا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی

امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی کے نارتھ کڈروس ٹاؤن شپ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ملزمان کی جانب سے دوران تلاشی کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
  • امریکا، ریاست پنسلوینیا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی