محمد عباس کے انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر سے معاہدے میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
کراچی:پاکستانی میڈیم پیسر محمد عباس کے انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر سے معاہدے میں توسیع ہوگئی ہے۔
وہ اب جون اور جولائی میں کاؤنٹی کے 2،2 میچز کے لیے دستیاب ہوں گے، اگر کوئی انٹرنیشنل کمٹمنٹ نہ ہوئی تو عباس ستمبر تک انگلینڈ میں تمام میچز کھیلیں گے۔
انھوں نے ناٹنگھم شائر کی طرف سے پہلے سیزن کے3 میچز میں 16 وکٹیں لی ہیں۔
پہلے ان کا مئی اور ستمبر میں 3،3 میچز کا معاہدہ تھا،اب جون اور جولائی میں 2،2 میچز مزید کھیلیں گے،
میڈیم پیسر محمد عباس عید کے فوری بعد دوبارہ انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں: ایران
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ہم پر امن مقاصد کے حامل اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن ہم اپنے میزائل پروگرام کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ہم یورینیم افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام پر منصفانہ معاہدے پر پہنچنا چاہتا ہے لیکن امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی شرائط ناقابل قبول ہیں۔