"تم کبھی غزہ نہیں پہنچ پاؤ گے"، میڈلین فریڈم فلوٹیلا کو اسرائیلی وزیر جنگ کی کھلی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
غاصب اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیر جنگ نے غزہ کے غیر انسانی محاصرے کو توڑنے کیلئے روانہ ہونیوالے میڈلین فریڈم فلوٹیلا کے اراکین کو "یہود دشمن" قرار دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ’’تم کبھی غزہ نہیں پہنچ پاؤ گے، لہذا واپس پلٹ جاؤ‘‘! اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کے رومانوی نژاد سفاک وزیر جنگ اسرائیل کاٹز (Israel Katz) نے انسانی امداد کی حامل میڈلین فریڈم فلوٹیلا کہ جو غزہ کی پٹی کے غیر انسانی محاصرے کو توڑنے کا ارادہ رکھتی ہے، کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ "واپس پلٹ جاؤ!"۔ میڈلین فریڈم فلوٹیلا کے عملے کے نام اپنے ایک پیغام میں، اسرائیل کاٹز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اسرائیلی فوج کو میڈلین کے قافلے کو غزہ پہنچنے سے روکنے کے لئے کارروائی کرنے کا واضح حکم دیا ہے!! اسرائیلی وزیر جنگ نے ماحولیات و امن کی معروف کارکن گریٹا تھنبرگ کہ جو اس کشتی پر موجود متعدد انسانی کارکنوں میں سے ایک ہیں، کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "یہود دشمن" گریٹا اور اس کے ساتھیوں کے لئے! میں بالکل واضح انداز میں کہہ رہا ہوں کہ آپ کو واپس چلے جانا چاہیئے کیونکہ آپ کبھی غزہ نہیں پہنچ پاؤ گے! عالمی جہاز رانی کی ایک تنظیم کے مطابق، میڈلین نامی کشتی آج صبح تک مصر کے ساحلی شہر روزیٹا کی جانب بڑھ رہی تھی جو اگلے 24 گھنٹوں میں فلسطینی پانیوں تک پہنچ جائے گی۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں، میڈلین فریڈم فلوٹیلا کے عملے نے بھی اپنے ملکی صدر سے "فوری حمایتی اقدامات" اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ وہ آئندہ 24 گھنٹوں میں غزہ کے ساحل پر پہنچ جائیں گے۔
-
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکی وزیر خارجہ اسرائیلی دورے سے واپسی پر دوحا پہنچ گئے،امیر قطر اور وزیراعظم سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-12
دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے دورے سے واپسی پر امریکی وزیر خارجہ اچانک دوحا پہنچ گئے جہاں انہوں نے قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم محمد بن عبد الرحمان الثانی سے ملاقاتیں کیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دورہ بہت عجلت میں ترتیب دیا گیا۔ ایک گھنٹے سے کچھ کم وقت کے لیے جاری رہنے والی اس ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے قطر کی سلامتی اور خود مختاری کے لیے بھرپور حمایت کا وعدہ کیا۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مارکو روبیو نے امریکا اور قطر کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کی تصدیق کی اور غزہ میں جنگ کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کو وطن واپس لانے کی کوششوں پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔مارکو روبیو نے اس سے قبل خود یہ کہا تھا کہ دوحا میں حماس رہنمائوں پر اسرائیلی حملے کے باوجود امریکا اور قطر جلد دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کریں گے۔وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ قطر سے ثالث کا کردار ادا کرتے رہنے کی اپیل کریں گے جیسا وہ ماضی میں کرتے آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر دنیا میں کوئی ایسا ملک ہے جو مذاکرات کے ذریعے جنگ کو ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے تو وہ صرف قطر ہے۔مارکو روبیو کے اس دورے نے قطر کو اس بات کا یقین دلانے کی بھی کوشش ہے کہ اسرائیلی حملوں نے اس کے کلیدی اتحادی کی طرف سے خلیجی امارات کے ساتھ سکیورٹی کے وعدوں کو نقصان پہنچایا۔