ہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے، آنے والے بجٹ میں ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جس سے ملک آگے بڑھ سکے گا۔
کمالیہ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، کچھ وقت درکار ہے۔
معاشی نمو کا ہدف حاصل نہ ہو سکا، زرعی شعبے کی گروتھ بھی ہدف سے کم رہی، اکنامک سروے تیارپیداواری شعبے کی گروتھ 1.
وزیر خزانہ نے کہا کہ 10جون کو بجٹ پیش ہوگا، کل اقتصادی سروے آ رہا ہے، ایک سال میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی بہتری آئی ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت میں جو استحکام آیا ہے، اس کو آگے لے کر جائیں گے، ہم اس بجٹ میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں، جس سے ملک آگے بڑھے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-27
لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق گورنر پنجاب نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔