عید کا تیسرا روز: قربانی اور دعوتوں کے ساتھ سیرسپاٹوں کا پلان بھی تیار
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
لاہور، کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، عوام نے سیر وتفریح کیلئے پارکوں اور تفریحی مقامات کا بھی پلان تیار کر لیا ہے۔
ملک بھر میں تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی اجتماعی اور انفرادی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی خوب دعوتیں ہوں گی، مہمانوں کی بریانی، کباب، تکہ بوٹی، قورمہ اور کڑاہی سے خاطر تواضع کی جائے گی۔
دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو قربانی کے گوشت میں پیشہ ور کبابیوں کا ذائقہ چاہتے ہیں، اس کیلئے معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کر لی گئی ہیں۔
جن افراد نے عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن قربانی کا فریضّہ سر انجام دے دیا وہ مہمانوں کے استقبال اور عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔
سنت ابراہیمی کی ادائیگی اور مزیدار کھابوں کے بعد بچوں کے ساتھ بڑے بھی آج سیر و تفریح کیلئے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کریں گے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بینک اسلامی اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)بینک اسلامی نے ایم جی موٹرز پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت صارفین کو انڈسٹری کے سب سے کم شرح پر شریعہ کمپلائنٹ آٹو فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔ صرف 4.99فیصد (1.49فیصد کے مساوی ایک سالہ شرح)سے شروع ہونے والی رینٹل شرح کے ساتھ بینک اسلامی کی ایم جی فنانسنگ آفر آٹو صارفین کیلئے سہولت اور کفایت کاایک نیا معیار ہے۔ 3ملین روپے یا اس سے زائد کی فنانسنگ پر یہ خصوصی مہم صارفین کواسی دن میں پراسیسنگ اور فوری منظوری کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ 2سال کیلئے 9.99فیصد اور 3سال کیلئے 11.75فیصد کی شرح کے ساتھ صارفین فلیکسیبل مدت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اس آفر کے تحت مکمل شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے شریعہ کمپلائنٹ کے مطابق بینک اسلامی کے پینل انشورنس پارٹنر کے ذریعے پرکشش کوریج پلانزبھی فراہم کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
یہ آفر ایم جی ایچ ایس اور ایم جی ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ الیکٹریکل وہیکل (PHEV)سمیت منتخب ایم جی ماڈلز پر دستیاب ہے۔ جو جدید ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست موبلٹی کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ایم جی موٹرز پاکستان کے جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈویژن سید آصف احمد نے کہاکہ بینک اسلامی کے ساتھ یہ شراکت داری پاکستان میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کیلئے پریمیم موبیلٹی کو قابلِ رسائی بنانے کے ہمارے وژن کو مزید تقویت فراہم کرتی ہے۔ صارفین اب ایم جی کی جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست گاڑیوں سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ شریعہ کے مطابق انڈسٹری کی سب سے کم فنانسنگ شرح کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ آفر جدت آسان سہولت اور صارفین دوستی کا بہترین امتزاج ہے۔