وفاقی بجٹ، پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل طلب
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025ء سے متعلقہ اجلاس کےلیے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا۔
اسپیکر کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا، جس میں قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025ء کے لیے قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بحث سمیت دیگر امور کا دورانیہ بھی طے ہوگا، اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس کے لیے اپوزیشن اراکین میں اسد قیصر، زرتاج گل، بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.
پارلیمانی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں جے یو آئی کے نور عالم، ضیاء لیگ کے اعجاز الحق، مسلم لیگ کے حسین الہٰی، نیشنل پارٹی کے پولین بلوچ کو دعوت دی گئی ہے۔
اجلاس کےلیے پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی، نوید قمر، شازیہ مری، شہلا رضا، ایم کیو ایم کے امین الحق، حفیظ الدین بھی شریک ہوں گے۔
پارلیمانی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، رانا تنویر، عطا تارڑ، طارق فضل چوہدری اور خالد مگسی بھی موجود ہوں گے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پارلیمانی رہنماو ں مشاورتی اجلاس قومی اسمبلی وفاقی بجٹ اجلاس کے
پڑھیں:
لاہور؛سینئر سیاستدان، رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان،سابق گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نماز جنازہ میں پارٹی رہنماؤں اور اہل علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔
خورشید محمود قصوری، حافظ عباس، فیصل ایوب کھوکھر،فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجداورابوزرسلمان نیازی نے جنازے میں شرکت کی۔
مزید :