چونے کا چھڑکاو اور جراثیم کش اسپرے کو یقینی بنایا جائے ‘فراز حسیب
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کو مستقل قومی مصیبت قراردے دیا اور کہا کہ شہر کے حال کے ذمے دار وہی لوگ ہیں جن کے 36 ایم پی ایز کراچی سے منتخب ہوئے ہیں، میں ایم کیو ایم والا نہیں مجھے چونا لگانا نہیں آتا ہے۔مرتضٰی وہاب کا برنس روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر سے 37 ہزار ٹن سے زاید کی آلائشیں اٹھائی جا چکی ہیں ان کا کہنا تھا کہ دو روز سے سڑکوں پر موجود ہوں لیکن مخالفین صرف الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم اور ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے 30 ارب کے اشتہار دیئے میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں، شہر کے حال کا ذمے دار وہی لوگ ہیں جن کے 36 ایم پی ایز کراچی سے منتخب ہوئے ہیں، میں ایم کیو ایم والا نہیں مجھے چونا لگانا نہیں آتا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہر میں صفائی کے بڑے آپریشن کے تحت ہزاروں ٹن آلائشیں مختلف اضلاع سے اٹھائی گئی ہیں۔میئر کراچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی پریشانی اور تکلیف کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمارا ٹارگٹ ہے کہ بلدیاتی نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کے موقع پر اپنی سیاسی مخالف جماعت ایم کیو ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا ’’مجھے چونا لگانا نہیں آتا، میں ایم کیو ایم والا نہیں ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم وہاب نے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔