زیرِ تربیت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی سیکنڈ جاب پر پابندی، مراسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
سٹی 42 : زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی سیکنڈ جاب پر پابندی عائد کردی گئی ۔
کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز نے مراسلہ جاری کر دیا، جس کے مطابق کالج کے زیر تربیت پی جی ٹرینی کے سیکنڈ جاب اور پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی لگادی گئی ہے، زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز پرائیویٹ پریکٹس بھی نہیں کر سکتے ۔
سی پی ایس پی نے تمام منسلک اداروں کو مراسلہ بھجوا دیا، جس کے مطابق سی پی ایس پی قواعد و ضوابط ٹریننگ کے دوران دوسری نوکری کی اجازت نہیں دیتے۔ سی پی ایس پی کا کہنا ہے کہ زیر تربیت پوسٹ گریجویٹس پرائیویٹ پریکٹس بھی نہیں کر سکتے۔
فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تربیت پوسٹ زیر تربیت
پڑھیں:
امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقاتی و تعلیمی اداروں پر پابندی لگادی
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقی اور تعلیمی اداروں پر پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے اداروں کی ایک فہرست جاری کی ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ حساس ٹیکنالوجی کی غیر مجاز منتقلی کے خطرات سے متعلق تشویش کا باعث ہیں۔
پینٹاگون کے مطابق فہرست میں شامل ان اداروں کو امریکی قوانین کے تحت دفاعی تحقیق اور حساس ٹیکنالوجی کے تبادلوں کے تناظر میں خصوصی پابندیوں اور نگرانی کے دائرے میں رکھا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد امریکی دفاعی ٹیکنالوجی اور حساس تحقیق کے غیر مجاز یا غیر مطلوبہ منتقلی کو روکنا بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس کا عملی دائرۂ کار امریکی قوانین کے تحت دفاعی تعاون، فنڈنگ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر مخصوص پابندیوں سے متعلق ہے۔