بلدیہ ٹاؤن موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی، 10 سے زائد دکانیں جل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ رات موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے 10 سے زائد دکانیں جل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی موبائل مارکیٹ کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے دکانوں میں رکھے قیمتی موبائل فون اور دیگر سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں چوبیس نمبر موبائل مارکیٹ میں گزشتہ رات آگ لگنے سے 10 سے زائد دکانیں جل گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ بجھانے کے لیے تین فائر ٹینڈر روانہ کیے گئے ، جنہوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ سے 10 سے زائد دکانیں جل گئیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سے زائد دکانیں جل گئیں موبائل مارکیٹ بلدیہ ٹاؤن
پڑھیں:
کوئٹہ: موبائل فون، انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کیلئے معطل
کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 24 گھنٹوں کے لیے معطل کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق موبائل فون ڈیٹا سروس امن و امان کی صورتحال کے باعث 24 گھنٹے کے لیے بند کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق موبائل فون ڈیٹا سروس آج رات 12بجے تک بند رکھی جائے گی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ڈیٹا سروس بند ہونے سے طلبا، کاروباری حضرات، آن لائن خدمات انجام دینے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔