اداکارہ ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف اور مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے رواں سال فریضۂ حج ادا کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر حج کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اپنے کیپشن میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے ایک “مبارک سفر” قرار دیا اور لکھا: “الحمدللہ۔”
View this post on InstagramA post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)
اداکارہ کی اس روحانی سفر کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری اور ان کے چاہنے والوں کی طرف سے انہیں مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر سے تقریباً 16 لاکھ 73 ہزار سے زائد مسلمانوں نے اس مقدس عبادت میں شرکت کی، جن میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات بھی شامل تھیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کر لیا
اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
جاری کیے گئے اعلامیے میں اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ کا انعقاد فلپائن میں 20 جولائی سے ہوا تھا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کے عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسماء عمران اور ڈاکٹر اسما رحمٰن نے کی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل اولمپیاڈ میں مس عیان اسلم نے آنرایبل مینشن حاصل کیا۔
ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق انٹرنیشنل اولمپیاڈ میں سعدیہ ذوالفقار اور عروج فاطمہ نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔