ڈھرکی، ایک اور حوا کی بیٹی غیرت کے نام پر قتل
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھرکی(نمائندہ جسارت)ایک اور حاملہ “حوا” کی بیٹی وقت کے ظالم “سماج” میں اپنے ہی شوہر کے ہاتھوں اسکی نام نہاد “غیرت” کے نام پر مبینہ طور پر اپنے بچے سمیت قتل ہو گئی۔ظالم شوہر نے اپنے ہاتھوں اپنی حاملہ بیوی کو “کالا کالی” کے الزام میں چھریوں کے وار کر کر کے قتل کر دیا ہے۔پولیس مذکورہ واقعہ ڈھرکی کے علاقے بھرچونڈی میں پیش آیا ہے اور مقتولہ کی شناخت شبنم عرف شبو مہنگواڑ (ہندو) عورت کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ملزم وسند لاڑو اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔پولیس مقتولہ کے جسم پر چھریوں اور تشدد کے نشانات ہیں اس ہلاک ہونے والی عورت کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسکے پوسٹ مارٹم کے لئیے اس کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ادھر مبینہ مقتولہ یا متوفیہ عورت کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ عورت نے گھریلو تنازعات سے دل برداشتہ ہو کر اپنے گلے میں خود رسی ڈال کر خودکشی کی ہے۔ میں نے اپنی بیوی کا قتل نہیں کیا ہے ۔ فرار شوہرتاہم ڈھرکی پولیس نے واقع کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے ملزم کی تلاش اور واقع کی مذید تفتیش و تحقیق شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہے پولیس
پڑھیں:
پنجاب میں بیٹی دھی رانی پروگرام کے تحت 4857 جوڑوں کی باعزت رخصتی
بیٹی دھی رانی پروگرام کے تحت 9 ماہ میں 66 پروقار تقریبات کی گئیں جس میں 4857 مستحق جوڑوں کی باعزت رخصتی کروادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ دھی رانی پروگرام کے تین مراحل میں محکمہ سوشل ویلفیئر نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔
فیز 1 میں 25 اجتماعی شادیوں کی کامیاب تقریبات منعقد کی گئیں۔ فیز 2 میں مزید 23 پروگراموں کا بہترین انتظام کیا گیا جبکہ فیز 3 میں صرف اکتوبر کے مہینے میں ہی اب تک 18 اجتماعی شادیوں کی تقریبات کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔
ڈی جی خان میں مجموعی طور پر 204 جوڑوں کی شادیاں کروائی گئیں۔ تینوں فیزز میں بھکر اور مظفرگڑھ بھی 200، 200 اجتماعی شادیوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔
جھنگ میں 169 اور خانیوال میں 139 شادیوں کا بہترین انتظام کیا گیا۔