کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب فائرنگ سے 57 سالہ محمد سعید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

سائٹ اے پولیس کے مطابق واقعہ زاتی جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

سائٹ میٹروول باچا خان چوک کے قریب فائرنگ سے 48 سالہ روزی خان نامی شخص زخمی ہوگیا چھیپا حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی

نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ دلبر زخمی ہوگیا جبکہ اسی تھانے کی حدود بلاک اے اسٹیٹ بینک کے قریب فائرنگ سے 50 سالہ صغرا نامی خاتون زخمی ہوگئی۔

 جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا، جبکہ پولیس واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آْنے کا بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائرنگ سے

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار