حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع، کراچی میں پہلی پرواز کل پہنچے گی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
کراچی:
سعودی عرب سے حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور 148حاجیوں کو لے کر پہلی پرواز کل کراچی پہنچے گی، جہاں صوبائی وزیر اوقاف نجی پاکستانی ائیرلائن(ائیربلیو)کی پروازکے ذریعے پہنچنے والے حاجیوں کا استقبال کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی ملکی ائیرلائن ائیربلیو کی کراچی کے لیے پہلی بعد ازحج پرواز کل (بدھ) دوپہر ایک بج کر35 منٹ پر جناح ٹرمینل پر لینڈ کرے گی، پروازپی اے 1766کے ذریعے 148حجاج کرام جدہ سےکراچی پہنچیں گے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومروکے مطابق صوبائی وزیر اوقاف ریاض حسین شاہ شیرازی حاجیوں کا استقبال کریں گے۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کے بعدازحج آپریشن کا آغاز ہوچکا ہے، جس کے تحت پہلی پرواز اسلام آباد پہنچی ہے جبکہ کراچی کے لیے پہلی حج پرواز13جون کوپہنچے گی۔
پی آئی اے کی جانب سے بعداز حج آپریشن بوئنگ 777 اور ائیربس 320 طیاروں کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کی ترک سرمایہ کاروں کی کراچی میں ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے کی پیشکش
اسلام آباد:ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پانچ ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے لیے کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کی ہے جس کے ذریعے دو طرفہ تجارت اور صنعتی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی توقع ہے۔
یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی اپریل 2025ء میں پیش کردہ تجویز پر عملدرآمد کا نتیجہ ہے، جس کے تحت سرمایہ کار دوست ماحول کے ذریعے صنعتی پیداوار اور برآمدات میں ترک سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔
ترک کمپنیوں کے لیے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں مؤثر سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے تجارتی اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق اس زون کے قیام سے کراچی کے ذریعے وسطی ایشیا اور خلیجی ممالک تک باآسانی تجارت ممکن ہوگی۔ ایس آئی ایف سی کی کوششوں کی بدولت عالمی برادری کا پاکستان کی سرمایہ کاری کے ماحول پر اعتماد بحال ہوا ہے اور یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔