رمضان پیکیج، یوٹیلٹی سٹورز اور زرعی ٹیوب ویلز پر سسبڈی مکمل ختم
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجٹ میں سبسڈیز بل میں 190 ارب روپ کی ریکارڈ کمی کردی۔ نئے بجٹ میں سبسڈی کی مد میں 1186 ارب روپے مختص ہوں گے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں رمضان پیکیج، یوٹیلٹی سٹورز اور زرعی ٹیوب ویلز پر سسبڈی مکمل ختم تاہم الیکٹرک وہیکل سکیم کے لئے 9 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
پاور سیکٹر میں سبسڈی کیلئے 1036 ارب روپے کی رقم مختص، یہ سبسڈی واپڈا، پیپکو اور کے ای ایس ای کو دی جائے گی، رواں سال کے مقابلے میں پاور سیکٹر کی سبسڈی میں 154 ارب روپے کم کردیے گئے۔ کے ای ایس ای کو ٹیرف میں فرق کی مد میں 125 ارب کی سبسڈی ملے گی۔
عہدہ ملا تو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کیلئے کام کرونگا: انڈین امریکن پال کپور
شعبہ صنعت و پیداوار کیلئے سبسڈی کم کرکے 24 ارب روپے کر دی گئی، رواں مالی سال کے دوران صنعت و پیداوار کیلئے 68 ارب سبسڈی دی گئی۔
آئندہ مالی سال رمضان ریلیف پیکیج کیلئے کوئی رقم نہیں رکھی گئی، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن بھی وزیراعظم پیکیج سمیت فنڈز سے محروم رہیں گے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کے پرانے واجبات کی ادائیگی کیلئے 15 ارب مختص ہوں گے۔ نئے بجٹ میں کھاد کی سپلائی پر بھی کوئی سبسڈی نہیں دی جائے گی۔
یوریا کھاد کی درآمد پر 7 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، اسلام آباد میٹرو بس سبسڈی کیلئے 7.
سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج وفات پاگئے
گلگت بلتستان کو گندم کی مد میں 20 ارب کی سبسڈی دی جائے گی، خوراک کے شعبے میں پاسکو کیلئے 20 ارب روپے سبسڈی مقرر، آئندہ سال کےدوران کسان پیکیج کے تحت 7 ارب کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ہاؤسنگ کیلئے 10 ارب،اسٹیٹ بینک کی ری فنانسنگ سکیم کیلئے 30 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔
پیٹرولیم سیکٹر کیلئے بجٹ میں 1.2 ارب روپے کی سبسڈی مقرر کردی گئی جبکہ بجٹ میں ایس ایم ای سیکٹر کیلئے 5.4 ارب کی سبسڈی رکھی گئی ہے۔
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ارب کی سبسڈی دی جائے گی ارب روپے سبسڈی دی
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔