Daily Pakistan:
2025-11-03@04:19:21 GMT

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور  نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت نے عجیب بجٹ پیش کیا ہے جس کا نہ کوئی سر ہے اورنہ کوئی پیر ہے۔ ہر طرف ناامیدی کی صورت حال ہے ایسے میں ضروری ہوگیا ہے کہ تحریک چلائیں اور سڑکوں پر آئیں۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہمیں کوئی مارے اور ہم مار کھاتے پھریں۔ جو بھی بانی پی ٹی آئی کیلئے آواز اٹھا رہا ہے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ  جہاں بھی احتجاج ہوا ہم ساتھ دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں وہ قوم کیلئے لڑرہے ہیں۔

والدہ کے انتقال کے بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی: شاہد حمید

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

غلط بیانی قابل قبول نہیں، پاکستان نے استنبول مذاکرات سے متعلق افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے استنبول مذاکرات سے متعلق افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قابلِ قبول نہیں۔

بیان کے مطابق افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہے۔

وزارت اطلاعات نے کسی بھی متضاد دعوے کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

استنبول مذاکرات افغان طالبان افغانستان بیان مسترد پاکستان غلط بیان ناقابل قبول وزارت اطلاعات

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے ترجمان افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا
  • ایس بی سی اے نے سولجر بازار میں گرلز اسکول کو سیل کردیا
  • پاکستان نے افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا، وزارت اطلاعات
  • پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا
  • غلط بیانی قابل قبول نہیں، پاکستان نے استنبول مذاکرات سے متعلق افغان طالبان کا بیان مسترد کردیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ ممبران کے محکموں کا اعلان کردیا
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ بیانات ملکی سلامتی کے منافی ہیں، خواجہ آصف
  • پاکستان نے پاسپورٹ سے اسرائیلی شق کے خاتمے کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • امریکی سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے مختلف ممالک پر عائد ٹیرف کو مسترد کردیا
  • امریکی سینیٹ نے مختلف ممالک پر لگایا گیا ٹرمپ ٹیرف مسترد کردیا