وزیراعظم سے مسلم لیگ ق کے اراکینِ قومی اسمبلی پر مشتمل وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کے اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل وفد کی ملاقات ہوئی۔
وفد میں چوہدری حسین الٰہی، محمد الیاس چوہدری اور محترمہ فرخ خان شامل تھے ۔
اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 2025-2026 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ وفد نے ملک کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعظم کے تمام اقدامات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ ملکی عسکری اور سیاسی قیادت عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔
یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری
وفد کا بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں پاکستانی عوام کی مثالی قیادت کرنے اور عالمی سطح پر ملکی وقار کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر بھی وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
علاوہ ازیں ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو ہوئی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں
احسن عباسی: رکن قو می اسمبلی علی گو ہر مہر اور علی نواز مہر کی والد ہ انتقال کر گئیں۔
وہ وزیرزراعت و کھیل سردارمحمد بخش مہر کی چچی تھیں،ان کی تدفین گھوٹکی میں ان کے آبائی قبرستان میں ہوگی۔
سینئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن،میئرکراچی مرتضیٰ وہاب اوروزیرداخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجارنےعلی گو ہر مہر اور علی نواز مہر کی والد ہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی ہے۔
سینئر وزیر شرجیل میمن نے سردار علی گوہر مہر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ سردار علی گوہر مہر اور ان کے اہلِخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ سردار علی گوہر مہر کی والدہ کو بلند درجات اور اہلِ خانہ کو اس غم کی گھڑی میں اپنے فضل و کرم سے سکونِ قلب عطا فرمائے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی سردار علی گوہر مہر کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعاکی ہے،مئیر کراچی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں سردار علی گوہر مہر اور اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو صبر و ہمت عطا فرمائے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجارنے بھی سردار علی گوہر خان مہر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ماں جیسی ہستی کے بچھڑنے کا دکھ بہت بڑا ہے، سردار علی گوہر خان مہر اور سردار محمد بخش مہر کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔