قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق پی سی بی کا بڑا فیصلہ!
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ قومی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنے کی تصدیق کردی۔
پی سی بی ترجمان کا ایک آفیشل بیان میں کہنا تھا کہ بورڈ کی جانب سے کمیٹی میں صرف ڈیٹا اینلسٹ کی تبدیلی کی گئی ہے جس کے پاس ٹیم سلیکشن کے دوران ووٹنگ کا اختیار نہیں ہوگا۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کو بطور ڈیٹا اینلسٹ لایا گیا ہے۔
موجودہ سلیکشن کمیٹی کے ممبران میں عاقب جاوید، علیم ڈار، اسد شفیق اور اظہر علی شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی حتمی ٹیم کا اعلان کرنے سے قبل ہر فارمیٹ کے ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کرنے کی پابند ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلیکشن کمیٹی پی سی بی
پڑھیں:
میچ ریفری تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطالبے پر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے کہا کہ پی سی بی کے مطالبے پر اگر آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا تو پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہیں لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ؛ بھارتی ٹیم کے رویے کیخلاف اے سی سی کا سخت ایکشن لینے پر غور
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانےکا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔
https://www.youtube.com/watch?v=jBrowyeLXHM