312ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کرلئے ،چیئرمین ایف بی آر
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آرراشدلنگڑیال نے کہاہے کہ ہم نے 312ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کرلئے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے راشدلنگڑیال نے کہا کہ انفورسمنٹ کے لئے مختلف شعبوں کی فہرست بنائی ہے ،اگلے تین چارماہ میں آپ دیکھیں گے یاتومافیاجیت جائے گایاحکومت جیت جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ اصل ٹیکس وصولی18سے20فیصدکے درمیان رہی، انفورسمنٹ کے ذریعے شوگرسیکٹرسے 39فیصدزیادہ ٹیکس جمع کیاہے،مجھے نہیں لگتاکہ اگلے مالی سال میں ہمیں ٹیکس شارٹ فال کا سامناہوگا۔
انہوں نے کہاکہ شوگرملوں کی مانیٹرنگ کرنے والی ٹیم کی بھی مانیٹرنگ کرائی گئی ،تین ،چارشوگرملوں کی سوفیصدمانیٹرنگ کی تو انہوں نے پروڈکشن ہی بندکردی۔انہوں نے کہاکہ شوگرسیکٹرہمارے لئے ٹیسٹ کیس ہے، شوگرکے بعد اب بیوریجزاورپولٹری سیکٹرمیں انفورسمنٹ کریں گے۔ انہوں نے اعتراف کیاکہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ زیادہ ہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ مقامی طورپر تیارکردہ سولرپینلزپر بھی ٹیکس ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی راؤنڈ آف 16 میں رسائی
پاکستان نے ترکیہ کو 0-3 سے شکست دے کرعالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ کے راونڈ آف 16 میں جگہ بنالی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپئن شپ کے پول اے میں شامل قومی جونیئر ٹیم نے اپنے تیسرے لیگ میچ میں ترکیہ کو بھی 0-3 سے مات دے دی۔
تینوں میچز میں کوئی گیم ہارے بغیر فتوحات سمیٹنے والی پاکستان جونئیر ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پول اے میں سر فہرست ہے۔ اس پول سے ارجنٹائن، ازبکستان اور بیلجیم بھی اگلے راونڈ میں قدم رکھ دیا۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بیلجیم اور دوسرے میچ میں میزبان ازبکستان کو شکست دی تھی۔
پاکستان اپنا چوتھا لیگ میچ پیرکو پورٹ ریکو کے خلاف کھیلے گا جبکہ اگلے روز اس کا ارجنٹائن سے مقابلہ ہوگا۔
ٹاپ 16 ٹیموں کےدرمیان ناک آؤٹ راؤنڈ 30 جولائی سے شروع ہوگا، فائنل 3 اگست کوطے ہے۔