برطانیہ میں رواں برس پہلا یلو ہیٹ ہیلتھ الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: برطانیہ کی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی نے رواں برس پہلا یلو ہیٹ ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے بعض حصوں میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ متوقع ہے، ہیلتھ الرٹ جمعرات کی شام 9 بجے سے اتوار کی صبح آٹھ بجے تک ہوگا۔
ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کے مطابق یہ ہیلتھ الرٹ ایسٹ انگلینڈ، ایسٹ مڈلینڈز، لندن اور ساؤتھ ایسٹ ریجن کے لیے ہوگا۔ ہیلتھ الرٹ کا مطلب یہ ہے کہ کمزور افراد کو ہیلتھ کیئر سروس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پلے ماؤتھ اور ویلز میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں جمعہ کو درجہ حرارت 30 سے 31 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیلتھ الرٹ کے مطابق
پڑھیں:
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کیلیے سیکورٹی پلان پر مشاورت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن اِن چیف سردار رمیش سنگھ کی قیادت میں چار رکنی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں صدر گرو نانک دربار کراچی سریش پسوانی، جواہر لال اور دیپک سنگھ بھی شامل تھے۔ ملاقات میں بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر سیکورٹی، ٹریفک اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تمام زائرین، شرکاء اور مذہبی مقامات کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کے دوران پُرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔