شاہ سلمان مرکز کی جانب سے شام کے شہر حلب میں امداد تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے شام کے عوام کے لیے مختلف امدادی منصوبوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے شام کے شہر حلب میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں میں لباس تقسیم کیے، جن سے 139 خاندان مستفید ہوئے۔ یہ اقدام سعودی عرب کی اْن امدادی کوششوں کا حصہ ہیں، جو شاہ سلمان مرکز کے ذریعے انجام دی جاتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی