بجٹ 2025ء 2026ء : ملٹری پنشن کی مد میں 66 ارب‘ سویلین پنشن کے بجٹ میں 9 ارب روپے کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ملٹری پنشن کی مد میں تقریبا 66 ارب روپے اور سویلین پنشن کے بجٹ میں 9 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد مالی سال 26-2025 کے مجموعی ایک ہزار 55 ارب روپے کے پنشن بجٹ میں سے 742 ارب روپے ملٹری اور 243 ارب روپے سویلین پنشن کی مد میں مختص کیے گئے۔بجٹ دستاویزکے مطابق رواں مالی سال 25-2024 ء کے ملٹری اورسویلین پنشن کے بجٹ میں 14 ،14 ارب روپے اضافے کا بھی تخمینہ لگایا گیا۔دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے ملٹری پنشن کی مد
میں 742 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور رواں مالی سال ملٹری پنشن کی مد میں 662 ارب روپے رکھے گئے تھے تاہم رواں مالی سال نظرثانی ملٹری پنشن کے اخراجات کا تخمینہ 676 ارب روپے ہوگیا۔آئندہ مالی سال سویلین پنشن کے بجٹ کی مد میں 243 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور رواں مالی سال سویلین پنشن کے بجٹ کی مد میں 220 ارب روپے مختص تھے تاہم رواں مالی سال سویلین پنشن بجٹ کے اخراجات کا تخمینہ 234 ارب روپے ہے۔دستاویز کے مطابق نئے مالی سال فیڈرل پنشن فنڈکی مد میں کمی کرکے 4 ارب 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور رواں مالی سال فیڈرل پنشن فنڈ کی مد میں 10 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔آئندہ مالی سال مجموعی طور پر پنشن کے لیے ایک ہزار 55 ارب روپے رکھے گئے ہیں اورآئندہ مالی سال کے لیے مجموعی پنشن کے اخراجات میں 41 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ رواں مالی سال پنشن کی مد میں ایک ہزار 14 ارب روپے کا بجٹ مختص تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملٹری پنشن کی مد میں سویلین پنشن کے بجٹ ا ئندہ مالی سال رواں مالی سال ارب روپے مختص مختص کیے گئے ارب روپے کا گئے ہیں اور
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔