ہانیہ عامر حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب کے مختلف مقامات کی سیر کرنے لگیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا کی سپر اسٹار ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی والدہ کے ہمراہ فریضۂ حج ادا کیا ہے، حج کی ادائیگی کے بعد اب وہ سعودی عرب میں مختلف اہم مقامات کی زیارت اور سیر کر رہی ہیں۔

ہانیہ عامر اس وقت اپنی والدہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، جہاں وہ روحانی لمحات گزارنے کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر عبایہ پہنے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے بےحد سراہا جا رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)


اپنی تصاویر کے کیپشن میں ہانیہ نے خود کو پرنسز ان سعودیہ لکھا، اداکارہ نے معروف سعودی فاسٹ فوڈ چین البیک کا بھی ذائقہ چکھا اور دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کو دعائیں دیتے ہوئے انہیں ’حجن ہانیہ عامر‘ کا لقب دیا۔

ایک مداح نے لکھا کہ آپ کی روزانہ کی تصاویر دل کو سکون دیتی ہیں جبکہ ایک اور نے کہا، ’حجن صاحبہ، آپ عبایہ میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘

یاد رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی مقبول ترین فنکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، اور انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد 1 کروڑ 86 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، ان کے مشہور ڈراموں میں مجھے پیار ہوا تھا، میرے ہمسفر، سنگِ ماہ، انا، دلربا اور دیگر شامل ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر رہی ہیں

پڑھیں:

عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام 

اسلام آباد: حکومت نے عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کےلئے اہم اقدام کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جو کہ جعل سازی کو روکنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔
عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کیلئے قابلِ عمل ہے۔
وزارت مذہبی امور نے جعل سازی سے بچنے کے لیے ہدایت کی ہے کہ عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔

ترجمان نے کہا کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے اور عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب، گرم چشمہ تا چترال روڈ مختلف مقامات سے بند
  • سندھ بلڈنگ، سرجانی ٹاؤن ڈائریکٹر عامر کمال جعفری اور مافیا گٹھ جوڑ
  • حیدرآباد: واٹر اینڈ سیوریج کے ملازمین پندرہ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا فقید المثال استقبال ، ریاض میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ، مختلف شعبوں میں تعاون پرباضابطہ پیش رفت متوقع
  • اشتہار کا معاوضہ: عامر کی مانگ 17 لاکھ، شاہ رخ کی 6 لاکھ، مگر فیصلہ چونکا دینے والا
  • وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
  • عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام 
  • 26 نومبر احتجاج کیس،عامرکیانی ، عمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پر سرکار کو نوٹس
  • دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل
  • کراچی: مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد