احمد آباد کا سانحہ ناقابلِ بیان صدمہ ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
احمد آباد کا سانحہ ناقابلِ بیان صدمہ ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز
احمد آباد (آئی پی ایس ) ایئر انڈیا کے افسوسناک فضائی حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا: “احمد آباد میں پیش آنے والا سانحہ ہمیں ہلا کر رکھ گیا ہے۔ یہ دکھ الفاظ سے باہر ہے۔ اس مشکل گھڑی میں میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزرا اور متعلقہ ادارے فوری امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔”دوسری جانب، برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بھی اس واقعے کو دل دہلا دینے والا قرار دیا۔ انہوں نے کہا: “احمد آباد میں لندن جانے والے طیارے کا حادثہ تباہ کن مناظر پیش کر رہا ہے، جس میں کئی برطانوی شہری بھی سوار تھے۔ میں مسلسل صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہوں اور میری دعائیں مسافروں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔”یاد رہے کہ ایئر انڈیا کی پرواز AI-171 جمعرات کو احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن ٹیک آف کے چند ہی لمحوں بعد گر کر تباہ ہوگئی، جس میں 242 افراد سوار تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنواز شریف کا احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس نواز شریف کا احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں،چیئر مین سی ڈی اے جناح گارڈن فیز ون کے لے آئوٹ پلان میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف،سی ڈی اے کا نوٹس،کاپی سب نیوز پر خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی اور عمر ایوب میں گرما گرمی ہوگئی ،ویڈیو سب نیوز پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے تنخواہیں بڑھانے کا الزام مسترد کردیا صدر ٹرمپ کے پاک انڈیا ثالثی کے بیانات پر انتہا پسند ہندو بے قابو، امریکی پرچم کی بے حرمتیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔