WE News:
2025-09-19@00:53:17 GMT

بجٹ بلوچستان کی ترقی کا جامع روڈ میپ ہوگا، سرفراز بگٹی

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

بجٹ بلوچستان کی ترقی کا جامع روڈ میپ ہوگا، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بجٹ صرف اعداد و شمار کا مجموعہ نہیں بلکہ صوبے کی ترقی کا ایک جامع روڈ میپ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پارلیمانی کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کی ترجیحات اور بجٹ تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان بجٹ: تیاریاں مکمل، 20 جون کو اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ بجٹ کو قابلِ عمل اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مسلسل مشاورت کی جا رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں، سماجی شعبوں اور مالی نظم و نسق پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ بجٹ میں شفافیت، توازن اور فلاح عامہ کو یقینی بنایا جاسکے۔

میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بجٹ صرف اعداد و شمار کا مجموعہ نہیں بلکہ بلوچستان کی ترقی کا ایک جامع روڈ میپ ہوگا، جس میں نوجوانوں، خواتین اور کمزور طبقات کے لیے خصوصی اقدامات شامل کیے جائیں گے، مالیاتی نظم و ضبط اور کفایت شعاری بجٹ کے بنیادی اصول ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: تنخواہوں میں 10 فیصد، پینشن میں 7 فیصد اضافہ، مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے اسپیشل الاؤنس

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بجٹ کو مؤثر اور جامع بنایا جائے گا، اور ترجیحات کا تعین عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر کیا جارہا ہے،مشاورتی تسلسل کا مقصد سیاسی اتفاقِ رائے اور اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانا ہے تاکہ ایک ایسا بجٹ پیش کیا جا سکے جو ہر طبقے کی نمائندگی کرتا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بلوچستان سرفراز بگٹی صوبائی بجٹ وزیراعلی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان سرفراز بگٹی وزیراعلی سرفراز بگٹی کہ بجٹ کے لیے

پڑھیں:

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی ضلع میں واقع سندھ اور بلوچستان کی سرحدی حدود پر یارو پٹ کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں میں 3افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

یارو پٹ کے سرحدی علاقے میں یہ 2 دھماکے ہوئے جن کے باعث مرد، خواتین اور بچے بھی متاثر ہوئے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے علاقے کو محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارودی سرنگ جاں بحق دھماکے ڈیرہ بگٹی زخمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، وزیراعظم
  • افغان مہاجرین کا انخلا باوقار انداز میں مکمل کیا جائیگا، سرفراز بگٹی
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
  • مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس
  • سندھ:موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار
  • وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں ای فانلنگ نظام کو افتتاح کردیا
  • پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اورمالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • جسٹس سرفراز ڈوگر کیخلاف شکایت، ایمان مزاری نے اضافی دستاویزات جمع کرادیں