تہران پر اسرائیلی حملوں میں 78 افراد کے شہید، 329 زخمی ہوئے، ایرانی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
جمعے کی صبح ایرانی دارالحکومت تہران کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 78 افراد شہید اور 329 دیگر زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا تبریز پر ایک اور حملہ ، ایران میں ملک گیر ہائی الرٹ جاری، عالمی برادری کا اظہار تشویش
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق صوبہ تہران میں صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی غیر سرکاری طور پر تعداد 78 اور زخمیوں کی تعداد 329 ہے۔
اسرائیل نے جمعہ کی صبح تقریباً 200 طیاروں کے ذریعے ایک بڑے پیمانے پر حملہ کیا جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیے: ایران پر اسرائیلی حملے، بلوچستان پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟
ان حملوں میں ایران کے کئی اعلیٰ فوجی حکام اور جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔
ایران نے اسرائیل کو اس بات پر سخت سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں: معاہدہ کرلیں ورنہ ملک میں کچھ نہیں بچے گا، ٹرمپ کا ایران کو انتباہ
ایران کی جانب سے اسرائیل کو اس کے اقدامات کا جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل اسرائیل کا ایران پر حملہ ایران ایران میں شہادتوں کی تعداد ایران میں شہادتیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل اسرائیل کا ایران پر حملہ ایران ایران میں شہادتوں کی تعداد ایران میں شہادتیں
پڑھیں:
شیرانی، دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، دو اہلکار شہید، متعدد زخمی
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع شیرانی میں واقع ہیڈ کوارٹر تھانے پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس میں دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔