ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی ریٹیل نیٹ ورک کے ذریعے بینظیر کفالت کی آئندہ سہ ماہی قسط کی تقسیم کے آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لینےکے لیےپارٹنر بینکوں کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹرطاہر نور کی زیرصدارت بی آئی ایس پی کے ساؤتھ زونل آفس ملتان میں جمعہ کو اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس کا انعقاد کیمپ سائٹ ڈسبرسمنٹ ماڈل سے ریٹیل نیٹ ورک ماڈل کی حالیہ منتقلی کےضمن میں کیا گیا،یہ تبدیلی ملک بھرمیں جاری شدید گرمی کی لہر کے پیش نظرکی گئی تاکہ مستحقین بالخصوص خواتین کو سخت موسمی حالات اور کھلے مقامات پرلمبے وقت تک انتظار سے بچایا جا سکے۔اجلاس کا مقصد سہ ماہی مالی امداد کی بروقت،شفاف اورباعزت ترسیل کو یقینی بنانا تھا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے اہم نکات میں نظام کی تشکیل،ریٹیل دکانوں پرنقد رقوم کی دستیابی،بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کوبہتربنانا،شکایات کے مؤثرازالے کے طریقہ کاراوردیگراہم عناصر شامل تھے۔ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹر طاہرنورنے تمام شراکت دار اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ سروس کے معیارکو بہتر بنایا جا سکے اورتقسیم کا عمل زیادہ سہل اورمؤثرہو۔

اجلاس میں مستحقین کی خدمات کو بہتر بنانے،تاخیرکو کم کرنے،ادائیگیوں کےعمل میں شفافیت اورجوابدہی کو یقینی بنانے پربھی خصوصی زوردیا گیا۔شراکت دار بینکوں نے اس حوالے سے اپنے تیاری کی منصوبہ بندی پیش کی اوراپنے ریٹیل نیٹ ورک کی استعداد کو بڑھانے،لین دین کےعمل کوآسان بنانےاور رقوم کی تقسیم کے دوران بلا تعطل خدمات کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اجلاس کا اختتام تمام فریقین کی جانب سے سہ ماہی قسط کی مؤثر اور بروقت ادائیگی،مالی شمولیت اورسماجی تحفظ کے وسیع ترمقاصد کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کے اعادے کے ساتھ ہوا۔یہ اجلاس بی آئی ایس پی کے رقوم کی تقسیم کے نظام کو بہتربنانے کی مسلسل کوششوں کا عکاس ہےتاکہ مالی امداد باعزت اورمؤثرانداز میں مستحق خواتین تک پہنچائی جا سکے۔اجلاس میں زونل ڈائریکٹر ساؤتھ، نارتھ اور بی آئی ایس پی کے ڈپٹی ڈائریکٹرزبھی شریک ہوئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بی آئی ایس پی اجلاس کا سہ ماہی

پڑھیں:

گوادر میں کشتی الٹ گئی، 5 ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق

 گوادر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں 5 ماہی گیر ڈوب کر دم توڑ گئے۔حادثے کے بعد 1 ماہی گیر کو ریسکیو کر لیا گیا، دو لاشیں کراچی منتقل کرکے ورثا کے حوالے کردی گئیں، گزشتہ روز بھی گوادر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی تھی۔واضح رہے کہ ٹھٹھہ میں بھی کشتی کو حادثہ پیش آنے سے 2 ماہی گیر ڈوب گئے تھے، ایک جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ دوسرے کو بچالیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ٹک ٹاک کی ہدایات جاری
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، کہیں کہیں موسم گرم و مرطوب بھی رہے گا
  • دُھند اور موسم کا فائدہ اُٹھا کر مراکش سے تیرتے ہوئے 54 بچے اسپین پہنچ گئے
  • وزیر اعظم کی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے جائزہ اجلاس
  • معیشت کی ڈیجیٹائزیشن شفافیت کے فروغ کا ذریعہ ہے، وزیراعظم
  • ایران اور افغانستان کا او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ، غزہ میں نسل کشی پر شدید مذمت
  • گوادر میں کشتی الٹ گئی، 5 ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، چند مقامات پر بارش کی توقع
  • علی امین گنڈاپور کا تیراہ فائرنگ واقعے کے متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان
  • تحریک انصاف شدید مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی