ایران نے اسرائیل پر انتقامی حملوں کو 'آپریشن وعدۂ صادق 3' کا نام دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
ایران نے اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی 'آپریشن وعدۂ صادق 3' کا آغاز کردیا۔
اسرائیلی حملوں کے فوری جواب کے طور پر ایران نے ابتدا میں 100 سے زائد ڈرونز برسائے تھے۔
تاہم اب چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد ایران سے پھر سے اسرائیل کے خلاف انتقامی حملوں کا آغاز کیا ہے۔
اس بار ایران نے اسرائیل کے درجنوں کو اہداف کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی دارالحکومت میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے نزدیک بلند شعلے اور دھواں اُٹھتا دیکھا گیا ہے۔
ایران نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے اُس نے اسرائیل کے دو جنگی طیاروں کو مار گرایا گیا ہے اور ایک خاتون پائلٹ کو حراست میں لیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایران کے ’’آپریشن وعدۂ صادق‘‘ کے شروع ہوتے ہی اپنے شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت ک ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے آج علی الصبح ایران پر حملہ کرکے ٹاپ رینک کی فوجی قیادت اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
اسرائیلی حملوں میں بڑے پیمانے پر معصوم شہریوں کی جانوں کا بھی نقصان ہوا۔ مجموعی طور پر 78 افراد جاں بحق اور 341 زخمی ہوگئے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے اسرائیل اسرائیل کے ایران نے
پڑھیں:
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک
ایران کے شہر اہواز میں ایک رہائشی عمارت میں گیس کا خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پوری عمارت زمین بوس ہوگئی اور شدید نقصان پہنچا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔