پشاور:

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن رہنماؤں نے صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا گیا اور حکومت پر اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت اپوزیشن اراکین سے مثبت تجاویز مانگ رہی ہے لیکن گزشتہ بجٹ کی ایک تجویز پر بھی کوئی عمل نہیں کیا گیا۔

نہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میں اپوزیشن کو ایک پیسے کا فنڈ نہیں دیا گیا ہے، کیا ہمارے حلقے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ذاتی حملے کیے جو اچھا نہیں کیا، وزیر اعلیٰ جو بد دعائیں دے رہے ہیں تو 2013 اور 2018 میں لانے والوں کا بیڑہ بھی اللہ غرق کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت ہوئی تھی تو مجھے چوک میں لٹکایا، صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں، آئندہ چند روز میں کرپشن کے ثبوت اس ایوان میں لائیں گے۔

ڈاکٹرعباداللہ نے کہا کہ نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ پر مہذب انداز میں بحث کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 157 ارب کا سرپلس بجٹ پیش کیا ہے جو حیرانی کی بات ہے اور اس مرتبہ اس حکومت نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے حقیقی بجٹ کا پورا کالم ہی اڑا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنی کارکردگی چھپائی ہے، مزمل اسلم سے سوال ہے کہ حقیقی اعدادوشمار کا یہ کالم کیوں اڑایا، صوبے میں امن و امان نہیں ہے۔

احمد کریم کنڈی نے کہا کرپشن کی تبدیلی اور یہ بجٹ ہمیں نا منظور ہے، ریاست مدینہ کے نام پر جو نعرہ لگایا تھا، آج انہوں نے مسجدوں کے سولر منصوبے میں بھی کرپشن کی،کوہستان مالیاتی اسکینڈل دیکھ لیں یہ کتنی بڑی کرپشن کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اسٹرکچر میں 100 ارب سے زیادہ لگانے کی صلاحیت نہیں ہے، بجٹ میں کوئی یوتھ پالیسی نہیں رکھی گئی، یہ حکومت فاٹا ہاؤس کو سنبھال نہیں سکی اور امیر طبقے کے 44 لاکھ افراد نے صحت کارڈ کی سہولت استعمال کی۔

رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ میاں خیل نے کہا حکومت نے ضم اضلاع میں مقررہ پیسوں سے زیادہ فنڈز خرچ کیے ہیں کیونکہ ضم اضلاع میں بہت سارے گھوسٹ پراجیکٹ چل رہے ہیں، ضم اضلاع میں کرپشن آسانی سے ہو رہی ہے، اس حکومت نے اس صوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صوبائی حکومت نے کہا کہ انہوں نے حکومت نے

پڑھیں:

صوبائی حکومت نے معطل ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کردیا

کراچی:

حکومت سندھ نے سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر معطل کیے جانے والے ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کر دیا۔

سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود کے دوبارہ ایم ایس تعینات کیے جانے والے ڈاکٹر آغا عامر نے اسپتال کی سرکاری کلٹس کار کی نمبر پلیٹ نکال کر مبینہ طور پر اپنے دوست اور اسپتال کے ٹھیکدار کی پرائیویٹ کار میں لگا دی تھی۔

مذکورہ گاڑی ایم ایس کے دوست چلارہے تھے اور ٹول پلازہ  پر ٹول نہ دینے پر تکرار ہوئی تھی جہاں پرائیویٹ کار چلانے والے نے ٹول پلازہ پر اپنے اپ کو سرکاری اسپتال کاایم ایس ظاہر کیا تھا۔

اس پر ٹول پلازہ پر تعینات عملے نے کار کی نمبر پلیٹ کی تصاویر لے کر اعلی حکام کو بھیجی تھی، جس کے نیتجے میں 23 جولائی کو چیف سیکریٹری سندھ نے انہیں ایم ایس کے عہدے سے فوری طور پر معطل کرکے محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تاہم سندھ حکومت نے ڈاکٹر آغا عامر کو بحال کرتے ہوئے دوبارہ سعود آباد اسپتال میں ایم ایس تعینات کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی کوریا: کرپشن کیس میں اپوزیشن رکن پارلیمان گرفتار
  • سندھ حکومت جرائم کے خاتمے اورقیام امن میں سنجیدہ نہیں، کاشف شیخ
  • صوبائی حکومت نے معطل ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کردیا
  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • سیلاب ،بارش اور سیاست
  • موجودہ حالات میں جلوس نکالنا سیاست نہیں، بے حسی ہے‘سکھد یوہمنانی
  • کراچی: سیلاب، کرپشن اور جعلی ترقی کے منصوبے
  • صوبائی وزیر طارق علی ٹالپور اور فریال تالپور کی سرپرستی میں محکمہ سماجی بہبود کرپشن کا گڑھ بن گیا
  • پختونخوا میں ایک فرد سالانہ کتنے کلو آٹا کھاتا ہے؟ صوبائی وزیر کا حیران کن بیان
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی وزرا دہشتگردی کا مقابلہ کرنیوالے سیکیورٹی اہلکاروں کے جنازوں میں شرکت کیوں نہیں کرتے؟