تعصب کی عینک اتار کر پنجاب اور خیبرپختونخوا کا موازنہ کریں، بیرسٹرسیف
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
تعصب کی عینک اتار کر پنجاب اور خیبرپختونخوا کا موازنہ کریں، بیرسٹرسیف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی وزیر عطا تارڑ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور ان شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
بیرسٹرسیف نے کہا کہ وفاقی وزیر کو تعصب کی عینک اتار کر پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیم و صحت کے شعبوں کا موازنہ کرنا چاہیے، تاکہ انہیں شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو۔انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پلس کے تحت 44 لاکھ شہری مفت طبی سہولتیں حاصل کر رہے ہیں، جس میں گردے، جگر، بون میرو اور کوکلئیر ٹرانسپلانٹ جیسے مہنگے علاج شامل ہیں۔ صحت کا بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد بڑھا کر 232 ارب روپے سے 276 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بھی نمایاں ترقی ہوئی ہے۔
تعلیمی بجٹ 11 فیصد بڑھا کر 327 ارب روپے سے 363 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال 16 ہزار اساتذہ بھرتی کیے گئے ہیں، جبکہ اس سال اسکول سے باہر بچوں کی انرولمنٹ کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جامعات کا بجٹ بھی 3 ارب روپے سے بڑھا کر 10 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے، اور وفاقی وزیر کو تعصب کی عینک اتار کر حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا اعلان اسرائیل کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا اعلان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا،ٹائمز اسکوائر پر خوبصورت کلپس الیکٹرانک بورڈز پر چلنا شروع ہو گئے ایران، اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال پنجاب کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے پانی روکا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا، بلاول بھٹو ایف بی آرکا یکم جولائی سے ڈیجیٹل پروڈکشن ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ میں تیزی لانیکا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تعصب کی عینک اتار کر
پڑھیں:
ای بائیکس رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
ثمرہ فاطمہ: ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ای بائیکس کی رجسٹریشن اور مالی معاونت کا پروگرام مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ اگست 2025 میں ریکارڈ 755 نئی ای بائیکس رجسٹرڈ کی گئیں جو کہ ایک ماہ میں رجسٹریشن کا اب تک کا سب سے بڑا عدد ہے۔
حکومت پنجاب کے "گرین کریڈٹ پروگرام" کے تحت ای بائیک خریدنے اور رجسٹر کروانے والے صارفین کو ایک لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سکیم کے تحت ای بائیک خریدنے اور رجسٹریشن کے بعد حکومت کی جانب سے پہلی قسط کے طور پر 50 ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ صارف کو 6 ماہ میں کم از کم 6,000 کلومیٹر کا سفر مکمل کر کے اس کا ریکارڈ اپ لوڈ کرنا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ مطلوبہ فاصلہ طے ہونے پر دوسری قسط کی مد میں مزید 50 ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں یعنی مجموعی طور پر ایک ای بائیک استعمال کرنے والے کو 100,000 روپے کی سبسڈی یا مالی مدد ملتی ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
وزیراعلیٰ پنجاب کے گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت اب تک 8 ماہ میں مجموعی طور پر 1,248 ای بائیکس رجسٹر ہو چکی ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ نہ صرف ای بائیکس کے ذریعے شہریوں کو ایندھن کے خرچ سے بچایا جا رہا ہے بلکہ اس کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لائی جا رہی ہے۔