غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی ، مزید 23 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
غزہ پٹی میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں جہاں حالیہ تشدد میں امداد کے منتظر 12 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا ۔
آج صبح سے اب تک مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 23 نہتے فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔
خان یونس کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک حملہ کیا جس میں ایک اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے، جس سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
سپین کے شہر بارسلونا میں فلسطینیوں کے حق میں ایک بڑا مظاہرہ بھی ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور عالمی برادری سے فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب یمن میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے اہم کمانڈر محمد عبدالکریم الغماری شہید ہو گئے ہیں، جس سے خطے میں صورتحال مزید نازک ہو گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 سال بعد شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، 2 ملزمان بری
---فائل فوٹوکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔
کراچیانسداددہشت گردی کورٹ کراچی نے کے ای ایس سی...
عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں ملوث صولت مرزا کو عدالت نے 1999ء میں سزائے موت سنائی تھی جبکہ 2016 میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا تھا۔
پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔