فلائٹس کینسل، ہزاروں پاکستانی زائرین ایران میں پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
مشہد شہر میں واقع حضرت امام رضا کا مقبرہ—فائل فوٹو
ایران اسرائیل جنگ کے باعث ہزاروں پاکستانی زائرین ایران میں پھنس گئے۔
ایران سے پاکستان آنے والی تمام فلائٹ کینسل ہو گئی ہیں، زائرین کے مطابق وہ واپسی کے انتظار میں ہیں۔
پاکستانی زائرین کا کہنا ہے کہ تہران اور مشہد میں پاکستانی قونصلیٹ کا نمبر بند ہے۔
زائرین کا کہنا ہے کہ پاکستان قونصلیٹ رہنمائی کرے کہ کس طرح پاکستان واپس پہنچنا ہے۔
پاکستانی زائرین نے وزیرِ اعظم، وزیرِ خارجہ اور وزیرِ داخلہ سے صورتِ حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دہشتگردوں سے پاکستانی چاکلیٹ ملی، پہلگام حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کیلئے بھارتی وزیر داخلہ کی عجیب منطق
بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں خطاب کے دوران سابق وزیرداخلہ پی چدم برم کے حالیہ بیان پر سخت برہمی ظاہر کی ہے، جس میں چدم برم نے پہلگام حملے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کے حکومتی دعوے پر سوالات اٹھائے تھے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ کے واقعے میں 26 شہری ہلاک ہو گئے تھے، جس کے فوراً بعد بھارتی حکومت نے کسی بھی باقاعدہ تحقیقات کے بغیر اس حملے کا الزام پاکستان پر لگا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل میں برکس اجلاس: پہلگام حملے پر بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی
سابق وزیرداخلہ چدم برم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مودی حکومت یہ کیوں فرض کررہی ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے؟ کیا ان کے پاس اس دعوے کی کوئی مستند شہادت موجود ہے؟
انہوں نے یہ بھی کہاکہ حملہ آور بھارتی باشندے بھی ہو سکتے ہیں اور ممکن ہے کہ انہیں مقامی طور پر دہشتگردی کی تربیت دی گئی ہو۔
چدم برم کے ان خیالات پر ردعمل دیتے ہوئے امیت شاہ نے لوک سبھا میں سخت لہجے میں کہاکہ آپ پاکستان کو کلیئر چِٹ کیوں دے رہے ہیں؟ آخر آپ کو اس سے کیا فائدہ ملے گا؟
امیت شاہ نے مزید دعویٰ کیاکہ حکام کو حملہ آوروں کے پاس سے پاکستان میں تیار کردہ چاکلیٹ ملی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے تھا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اس واقعے میں ملوث 3 مبینہ دہشتگردوں کو بھارتی فورسز ہلاک کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ انتخابی ڈرامہ، سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے مودی سازش بے نقاب کردی
یاد رہے کہ گزشتہ روز قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر جعلی انکاؤنٹر میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امیت شاہ بھارتی وزیر داخلہ پارلیمنٹ پہلگام حملہ پی چدم برم سابق وزیر داخلہ عجیب منطق وی نیوز