پاکستانی ایران کا سفر نہ کریں‘ وزارت داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت پاکستان نے ایران اور اسرائیل کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری ایران کاسفر نہ کریں۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی، حفاظت کیلئے صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران پر حملہ: پاکستانی زائرین کیلیے کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستانی شہریوں اور زائرین کی سہولت کیلیے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کردیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو ایرانی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گھناؤنے اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کے ساتھ ساتھ انسانیت کے ضمیر کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے اور علاقائی استحکام و بین الاقوامی سلامتی کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران میں اپنے شہریوں و زائرین کی حفاظت اور سہولت یقینی بنانے کیلیے ہم نے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹکو فعال کردیا ہے جو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کرے گا۔ اسی طرح تہران میں پاکستانی سفارت خانے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں اور زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرے۔ اس سلسلے میں سفارت خانے کا ہاٹ لائن نمبر 0098-2166941388 بھی جاری کیا گیا ہے۔