data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کو معاہدہ کرنا چاہیے اور دونوں ممالک کے درمیان جلد ہی امن قائم ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے لیے متعدد ملاقاتیں اور فون کالز ہو رہی ہیں، اور وہ پُرامید ہیں کہ یہ معاہدہ جلد ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ ویسا ہی ہوگا جیسا انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کروایا تھا۔ ان کے مطابق اس معاہدے میں انہوں نے دونوں ممالک کو امریکا کے ساتھ تجارتی فوائد کی پیشکش کی، اور دو ایسے رہنماؤں سے رابطہ کیا جو فوری فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے، جس کے نتیجے میں کشیدگی رک گئی۔

ٹرمپ نے شکوہ کیا کہ وہ بہت کچھ کرتے ہیں مگر انہیں کبھی اس کا کریڈٹ نہیں دیا جاتا، لیکن انہوں نے کہا کہ عوام سب کچھ جانتی ہے اور سمجھتی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ اپنی پہلی صدارت کے دوران انہوں نے سربیا اور کوسووو، اور مصر اور ایتھوپیا کے درمیان بھی معاہدے کروائے تھے۔

بیان کے اختتام پر انہوں نے اپنا مشہور نعرہ دہرایا: “مشرق وسطیٰ کو پھر سے عظیم بناؤ”۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے درمیان انہوں نے

پڑھیں:

ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے

( ویب ڈیسک ) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔

 عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔

 معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل