مسافر خاتون نے دفتر کے قریب بس نہ روکنے پرچپل سے ڈرائیور کی پٹائی کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنگلور: بھارت میں مسافر خاتون نے بس آفس کے قریب نہ روکنے پر ڈرائیور پر چپلوں کی بارش کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں کاویا نامی خاتون بس میں سفر کرتے ہوئے آفس جارہی تھیں اور انہوں نے ڈرائیور کو آفس کے قریب ہی بس روکنے کا کہا جس پر ڈرائیور ان کی بات نہ سن پایا۔اس وجہ سے کاویا غصے میں آگئی اور چپل اتار کر ڈرائیور کو مارنا شروع کردیا۔
میڈیاذرائع کا کہناتھا کہ بس ڈرائیور اطہر حسین نے خاتون کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی اور مؤقف اختیار کیا کہ خاتون اسٹاپ سے آگے بس روکنے کا تقاضہ کررہی تھیں جو میں نہیں کرسکتا تھا میرا یہ اقدام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا۔
ڈرائیور کے مطابق جب خاتون کو بس میں سی سی ٹی وی سے متعلق بتایا تو وہ مزید غصے میں آگئیں اور مجھے چپل سے مارنا شروع کردیا۔ ڈرائیور کی درخواست کے بعد خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’’بیٹیاں کسی سے کم نہیں‘‘ اورنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی، بچے میری ریڈ لائن، انسانی سمگلنگ کا خاتمہ عزم: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا اور اورنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اورنج لائن ٹرین ڈرائیور ندا صالح کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ندا صالح نے یو ای ٹی لاہور سے ٹرانسپورٹ انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ اورنج لائن پراجیکٹ میں بطور ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ شمولیت اختیار کی۔ ٹرین ڈرائیور کی ٹریننگ کا گزشتہ سال مئی میں آغاز کیا۔ انہوں نے ٹرین ڈرائیونگ کیلئے چین کے بہترین اداروں میں بھی ٹریننگ حاصل کی۔ ندا صالح کی کامیابی پاکستانی معاشرے کا اعزاز ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ غلامی کی ہی ایک شکل ہے۔ غیر قانونی ذرائع سے یورپ جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد کا جاں بحق ہونا بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف قومی عزم'Leave no Child Behind,in the fight against human trafficking''۔ انسانی سمگلنگ کے سدباب کے دن کا مقصد عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔ انسانی سمگلر دولت کی ہوس میں عام آدمی کی جان سے کھیلنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ سمگلنگ کا خاتمہ پنجاب حکومت کا عزم ہے۔ بچے میری ریڈ لائن ہیں، ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ مریم نواز شریف نے'' ایکس'' پر جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے خوشیوں بھرے پیغام میں کہا ہے کہ وہاڑی ملتان روڈ 95 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ وہاڑی ملتان روڈ جنوبی پنجاب کی اہم ترین شاہراہ ہے۔ 25 ارب روپے سے وہاڑی ملتان روڈ کو بہتر سڑک بنایا جا رہا ہے۔