مقررین نے پاکستان کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صہیونی منصوبہ بندیاں اب پاکستان کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ ماضی میں بھارت کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی اور اب داخلی خلفشار، فکری انتشار اور نفسیاتی حملوں کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم اور اسلامی مزاحمت کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشوں کیخلاف اتحاد امت فورم کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی سے امریکی قونصلیٹ تک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ جس میں مختلف مکاتبِ فکر، تنظیموں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین میں خواتین، نوجوان، بزرگ اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جن کا جوش و جذبہ قابلِ ذکر تھا۔ ریلی میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان، شیعہ علما کونسل، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان سمیت دیگر تنظیموں کے رہنماوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ مقررین نے ایران کو اُمت مسلمہ کی مزاحمتی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران پر کسی بھی قسم کا حملہ دراصل پوری اُمت مسلمہ پر حملے کے مترادف ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی پشت پناہی میں ایران کو نشانہ بنانے والی قوتیں دراصل مسلم دنیا کو کمزور کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے پاکستان کے بارے میں بھی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صہیونی منصوبہ بندیاں اب پاکستان کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ ماضی میں بھارت کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی اور اب داخلی خلفشار، فکری انتشار اور نفسیاتی حملوں کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے  زور دیا کہ پاکستان کو اپنی بقا اور استحکام کیلئے ایران کیساتھ فکری اور عملی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔ رہنماوں کا مؤقف تھا کہ اگر ایران تنہا رہ گیا، تو کل پاکستان بھی اسی خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔ ایران کی حمایت محض ایک ہمسایہ ریاست کے طور پر نہیں بلکہ اُمت کی مزاحمتی شناخت اور خود پاکستان کے دفاع کا تقاضا ہے۔ اس موقع علامہ مقصود علی ڈومکی، مولانا ظہیرالحسن، قاسم علی قاسمی، لال مہدی خان، افسر رضا خان سمیت دیگر علما اور طلبہ رہنماوں نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرنے کی کوشش پاکستان کے

پڑھیں:

ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار

لاہور:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • کمزور کمیونٹیز کی مدد کیلئے سماجی پروگرام جاری رکھے جائیں: یوسف رضا گیلانی 
  • لندن، ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، قطر سے یکجہتی کا اظہار
  • قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو
  • قطر اور فلسطین کے ساتھ بنگلہ دیش کا غیر متزلزل اظہار یکجہتی، اسرائیل کو نکیل ڈالنے کا مطالبہ
  • ایران پر دباو کیلئے ہر حربہ آزمائیں گے، مارکو روبیو