اسد قیصر (دائیں) اور راجہ پرویز اشرف (بائیں) - کولاج فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کےلیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے رابطہ کر لیا۔

 اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، بجٹ مسترد کر دیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا۔

اسد قیصر نے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے بجٹ بائیکاٹ سے متعلق بیانات سنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو بجٹ میں ووٹنگ بائیکاٹ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے۔

راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کی پیشکش بلاول بھٹو کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کروادی۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بلاول بھٹو آج پارلیمنٹ آ رہے ہیں، ان سے مشاورت کروں گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی

پڑھیں:

ملاقات کیلئے خط لکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عمر ایوب سے رابطہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے چیف جسٹس کو خط لکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمر ایوب سے رابطہ کر لیا ہے۔

دنیا ٹی وی کے مطابق باوثوق ذرائع کا کہنا ہے چیف جسٹس پاکستان نے عمر ایوب کو جمعہ کو ملنے کے لیے بلا لیا ، تاہم انہوں نے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کر دیاہے ۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا جواب میں کہنا تھا کہ اگر میں اسلام آباد آپ سے ملنے آیا تو واپس نہیں جا سکوں گا گرفتار کر لیا جائے گا،عمر ایوب کے انکار پر چیف جسٹس نے دوسرا آپشن پوچھا۔جس پر عمر ایوب نے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

خواتین ایتھلیٹس کیلئے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار

خیال رہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جمعہ کو سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر
  • سلمان اکرم راجہ نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
  • ریمدان بارڈر کیطرف مارچ، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کا اظہار خیال
  • این اے 129 ضمنی الیکشن، ن لیگی رہنما سعد رفیق نے معذرت کرلی
  • ذوالفقار جونیئر کا سیاسی مستقبل
  • ملاقات کیلئے خط لکھنے پر یحییٰ آفریدی کا عمر ایوب سے رابطہ
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عمرایوب سے رابطہ، ملاقات کیلئے مدعو کرلیا
  • ملاقات کیلئے خط لکھنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عمر ایوب سے رابطہ
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عمرایوب سے رابطہ، ملاقات کیلئے مدعو کرلیا
  • ملک کی خاطر پیپلز پارٹی ہر چیز قربان کرنے کو تیار ہے: گورنر پنجاب