سیدہ ثمر بتول کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے؛ بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بھکر کی ویمن ونگ صدر سیدہ ثمر بتول کے قتل پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سیدہ ثمر بتول کا قتل میرے لئے صدمہ کی خبر ہے، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ ثمر بتول کی پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
بلاول بھٹو نے کہا کہ سیدہ ثمر بتول کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیدہ ثمر بتول کہا کہ
پڑھیں:
آزادکشمیر میں پچھلا الیکشن ہمیں اسٹیبلشمنٹ نے ہرایا ، بلاول
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں ہماری جیت کو راتوں رات شکست میں بدل دیا گیا مگر آج ہم یہاں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں کشمیر سے ہوگا۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج آزاد کشمیر کا پارلیمانی اجلاس تھا، پی پی اور کشمیر کی تاریخ سامنے ہے، پی پی کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی سوچ اور سازش کے نتیجے میں کشمیر میں سیاسی خلا پیدا کیا گیا جس سے عوام کو نقصان پہنچا مگر پیپلز پارٹی پھر بھی پیچھے نہیں ہٹی اور اسمبلی میں پارٹی کی نمائندگی کرتے رہے اور آج پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے، کوشش کریں گے کشمیر کے عوام کی امنگوں پر پورا اتریں۔