data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشریات کے دوران اسرائیل نےن میزائل حملہ کردیا،  حملے کے دوران خاتون اینکر اس سے بچتی نظر آئیں۔

اسرائیل کے وزیر دفاع کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کو دھمکیوں کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر میزائل حملہ کیا ہے، خاتون اینکر لائیو نشریات کے دوران خدمات انجام دے رہی تھی کہ اسرائیلی میزائل عمارت پرگرا۔

میڈیا رپورٹ بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی پرحملہ اسرائیل کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے، اسرائیل ماضی میں بھی میڈیا اداروں پر حملے کرتا رہا ہے، حزب اللہ سے منسلک المنارٹی وی پر بھی اسرائیل حملے کرچکا ہے۔

غزہ پر حملوں کے دوران اسرائیل نے کئی مقامی میڈیا دفاتر تباہ کیے، اسرائیل میڈیا اداروں کو دشمن تنظیموں سے جوڑکر نشانہ بناتا ہے، مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بڑھتی جارحیت میں میڈیا اداروں کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے۔

اسرائیلی میزائل حملے کے بعد اسنا نے بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی کی نشریات کچھ دیر بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔ اورخاتون اینکر سحرامامی نے دوبارہ نشریات سنبھال لی ہیں، تاہم ایران کے سرکاری ٹی وی کے قریب رہائشی علاقوں سے انخلا شروع ہوگیا ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع نے حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پروپیگنڈا کا مرکز ختم ہونے والا ہے، ایرانی نشریاتی اداروں کو بند کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایرانی سرکاری ٹی کے دوران ٹی وی پر

پڑھیں:

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اگست کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اگست بروزِ ہفتہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ایرانی صدر کے سیاسی مشیر مہدی سنائی نے اس دورے کی تصدیق کردی ہے۔

مہدی سنائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈاکٹر پزشکیان کو یہ دعوت وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دی گئی ہے۔ ان کے دورے کے دوران اعلیٰ سطحی سرکاری ملاقاتیں اور ثقافتی و تجارتی شخصیات سے گفتگو بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کی کچھ یادیں

انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے، جبکہ صوبائی اور سرحدی تعاون کو مزید بڑھانا اور تجارتی تبادلے کو موجودہ 3 ارب ڈالر سے آگے لے جانا بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ دورہ اصل میں جولائی کے آخری ہفتے میں ہونا تھا تاہم اسے اب اگست کے اوائل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

#دکتر_پزشکیان عصر شنبه ۱۱مرداد به دعوت آقای #شهباز_شریف به پاکستان می‌رود.دیدارهای رسمی و گفتگو بانخبگان فرهنگی و تجاری در برنامه است. روابط دوکشور دارای ابعاد سیاسی،اقتصادی،دینی وفرهنگی است و توسعه همکاریهای استانی و مرزی و ارتقای مبادلات از ۳ میلیارد دلار کنونی ازاهداف سفراست. pic.twitter.com/gMK4urab90

— Mehdi Sanaei (@Mehdi_Sanaei_) July 30, 2025

ڈاکٹر پزشکیان گزشتہ 2 برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہوں گے۔ اس سے قبل اپریل 2024 میں مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ہیلی کاپٹر حادثے سے ایک ماہ قبل پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کیا تھا، جس میں انہوں نے اسلام آباد کے علاوہ لاہور اور کراچی کا بھی دورہ بھی شامل تھا۔

دوسری جانب پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی کچھ روز قبل تصدیق کی تھی کہ ایرانی صدر جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایرانی صدر پاک ایران تعلقات دورہ پاکستان ڈاکٹر مسعود پزشکیان

متعلقہ مضامین

  •   ایرانی صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر  اتوار کو پاکستان آئیں گے
  • حساس صیہونی اہداف پر یمن کا ڈرون حملہ
  • صحافیوں کی تنخواہوں کو اشتہارات کی ادائیگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ
  • ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اگست کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
  • شکارپور: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک اغواء
  • ہم نے 22 اپریل کے حملے کا بدلہ صرف 22 منٹ میں لے لیا
  • 22 ماہ سے جاری وحشیانہ صیہونی حملے، فلسطینی شہداء کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کرگئی
  • 9 مئی کو نائب امریکی صدر نے بتایاپاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرنیوالا ہے، نریندر مودی
  • غزہ پٹی میں نئے اسرائیلی حملے، خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 30 ہلاکتیں
  • روس کی سرکاری ایئر لائن نے سائبر حملے کے بعد درجنوں پروازیں منسوخ کر دیں