راولپنڈی: خاتون نے 17 سالہ لڑکے کو چھری کے وار سے قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
علامتی فوٹو
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک الہٰی بخش میں خاتون نے 17 سالہ لڑکے کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کے لڑکے کو چھری کے وار سے قتل کرنے کا واقعہ محلے میں لڑکوں کے درمیان جھگڑے کے باعث پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون نے لڑائی کے دوران پڑوس کے لڑکے کے گلے پر چھری ماری۔
راولپنڈی پولیس نے ملزمہ اور اُس کے ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملتان: 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنیوالے ملزم نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا
فوٹو اسکرین گریب : جیو نیوزملتان میں 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا۔
ملتان کے علاقے رشید آباد میں راہ چلتی 8 سال کی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔
ترجمان قصور پولیس کے مطابق ملزم ناصر وٹو نے تین روز قبل شاہ عنایت کالونی میں گلی میں کھیلتی بچی سے نازیبا حرکات کی تھیں۔
کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خود کو فائرنگ کر کے زخمی کر لیا ہے۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔