صدر کے خطاب کے دوران ایرانی پارلیمنٹ پاکستان سے اظہار تشکر کے نعروں سے گونج اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
14 جون کو پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا تھا کہ اسرائیل مسلسل جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، صہیونی ریاست کے اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے پارلیمان میں خطاب کے فوری بعد پاکستان کے حق میں نعرے بلند ہو گئے۔ ایرانی پارلیمنٹ پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے حمایت پر اظہار تشکر کیا گیا۔ یاد رہے کہ 14 جون کو پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا تھا کہ اسرائیل مسلسل جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، صہیونی ریاست کے اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے پاس یو این چارٹر کے تحت حق دفاع موجود ہے، ایران کے ایٹمی معاملے کا پرُامن حل نکالا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ جمعہ 13 جون سے سے اب تک اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں، جن میں فوجی اڈوں، جوہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں اب تک ایران کے کم از کم 224 شہری شہید ہو چکے ہیں، جن میں اعلیٰ فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور عام شہری شامل ہیں۔ ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائل پر ڈرونز اور میزائلوں کی بارش کر دی، جس میں وزیراعظم کے دفتر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیل فضائی حملے کے دوران نوجوان فلسطینی باکسر شہید
خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے شہید 3 مزید فلسطینیوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں، جن میں سے ایک لاش نوجوان فلسطینی باکسر کی تھی، غزہ میں شہداء کی کل تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے غزہ میں فضائی حملہ کرکے نوجوان فلسطینی باکسر کو شہید کر دیا۔ خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے شہید 3 مزید فلسطینیوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں، جن میں سے ایک لاش نوجوان فلسطینی باکسر کی تھی، غزہ میں شہداء کی کل تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے مسلسل کارروائیاں کرتے ہوئے ٹینکوں سے مکانات کی بڑی تعداد کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی بڑی تعداد یاسر عرفات کے خستہ حال ولا میں منتقل ہونے پر مجبور ہے۔