ایران پر دباؤ ڈالا جارہا ہے لیکن جھکنےکو تیار نہیں: ڈاکٹر قندیل عباس
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
ڈاکٹرقندیل عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کےایران بارےتمام اندازےغلط ثابت ہوئے، اسرائیل چاہتا ہےکہ امریکا جنگ میں شامل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پردباؤڈالا جارہا ہےلیکن جھکنےکوتیارنہیں، ایرانی قوم اسرائیل کےخلاف متحد نظرآرہی ہے
ماہرامورمشرق وسطیٰ ڈاکٹر قندیل عباس نے کہا ہے کہ ایران پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن جھکنےکو تیار نہیں۔ دنیا نیوزکے پروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرقندیل عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کےایران بارےتمام اندازےغلط ثابت ہوئے، اسرائیل چاہتا ہےکہ امریکا جنگ میں شامل ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پردباؤڈالا جارہا ہےلیکن جھکنےکوتیارنہیں، ایرانی قوم اسرائیل کےخلاف متحد نظرآرہی ہے، مسلم ممالک میں بھی اسرائیل کےخلاف نفرت بڑھ رہی ہے،ایران کے خلاف ساری پلاننگ امریکا کی ہے۔ ماہرامورمشرق وسطیٰ اس وقت ایران اورپاکستان میں یونٹی نظرآرہی ہے، ایران کےسرکاری ٹی وی کی عمارت پرحملہ کیا گیا ہے، یہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایرانی صدر ڈاکٹر کا سرکاری دورہ پاکستان، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شیڈول
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اور 3 اگست 2025 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
یہ دورہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران ہمسایہ ممالک سے گہرے تعلقات کا خواہاں ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا جس میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینیئر وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
دورے کے دوران صدر پزشکیان ، صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت بھی متوقع ہے۔
یہ صدر پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا دورہ ہے، جبکہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے 26 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق اس دورے سے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں