بابر اعظم بگ بیش لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل، سڈنی سکسرز نے کتنے میں خریدا؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آسٹریلیا کی مشہور بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز سے معاہدہ کر کے لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق، بابر کو پلاٹینم کیٹیگری میں سائن کیا گیا ہے اور انہیں اس کیٹیگری کی بنیادی رقم سے زائد معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔
یہ بابر اعظم کی بی بی ایل میں پہلی انٹری ہو گی، اور سڈنی سکسرز نے آئندہ سیزن کے لیے انہیں مکمل طور پر دستیاب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر کو پہلے ہی ایک پری سائننگ ڈیل کے تحت ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑیوں کا بنیادی معاوضہ تقریباً 7 کروڑ 75 لاکھ روپےہے، تاہم بابر اعظم کے معاہدے کی مالیت تقریباً 10 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے، جو انہیں لیگ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی بار بگ بیش لیگ میں شمولیت پر بابر اعظم نے کیا کہا؟
30 سالہ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار سے زائد رنز بنانے کے ساتھ دنیا کے مستقل قابلِ اعتماد بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ 2019 سے 2024 تک پاکستان کے تینوں فارمیٹس میں کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور پاکستان کو 2021 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور 2022 کے فائنل تک بھی پہنچاچکے ہیں۔
بابر اعظم کو 2021 میں آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر اور 2022 آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے اعزازات سے نوازا جاچکا ہے، وہ صرف 97 اننگز میں 5 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیز ترین کھلاڑی بھی ہیں۔
بابر کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جہاں وہ 11 ہزار سے زائد رنز کے ساتھ پاکستان سپر لیگ، کیریبیئن پریمیئر لیگ، اور انگلینڈ کی مقامی لیگز میں عمدہ کارکردگی دکھا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:بگ بیش لیگ : اب اسٹمپس جگمگائیں گی
یہ تاریخی معاہدہ نہ صرف بی بی ایل میں ان کی پہلی شرکت ہو گی بلکہ وہ مکمل سیزن فائنلز سمیت ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے، جو سڈنی سکسرز کے ٹائٹل جیتنے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ایک بڑا سہارا ہو گا، بی بی ایل کا سیزن 14 دسمبر سے شروع ہو گا۔
سڈنی سکسرز کی ٹیم برائے بی بی ایل 15شون ایبٹ، بابر اعظم، جوئل ڈیویس، بین ڈوارشیس، جیک ایڈورڈز، موزیس ہنریکس، ٹوڈ مرفی، مچ پیری، جوش فلپ، جارڈن سلک اور اسٹیو اسمتھ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعظم بگ بیش لیگ بیگ بیش لیگ سڈنی سکسرز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بگ بیش لیگ بیگ بیش لیگ بگ بیش لیگ بی بی ایل کے لیے
پڑھیں:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کے روز قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کم ہونے سے 3ہزار 302ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔
مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 86روپے گھٹ کر 3لاکھ 2ہزار 555روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 900روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 344روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔