چین اور ترکمانستان کے درمیان ٹھوس سیاسی باہمی اعتماد کی خوبیاں موجود ہیں، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
چین اور ترکمانستان کے درمیان ٹھوس سیاسی باہمی اعتماد کی خوبیاں موجود ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز
آستانہ : چینی صدر شی جن پھنگ سے آستانہ میں دوسرے چین وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف نے ملاقات کی۔منگل کے روزاس موقع پر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور ترکمانستان کے درمیان ٹھوس سیاسی باہمی اعتماد، تعاون کی مضبوط خواہش اور بہتر تکمیلی خوبیاں موجود ہیں۔ دونوں فریقوں کو “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو اور “ریوائیٹلائزیشن آف دی سلک روڈ” حکمت عملی کی مشترکہ تعمیر کو نافذ کرنا چاہیے،
دونوں ممالک کے درمیان قدرتی گیس تعاون کے پیمانے کو وسعت دینا چاہیے،تجارتی ڈھانچے کو بہتر بنانا چاہیے، اور علاقائی رابطوں کی سطح کو بڑھانا چاہیے۔ باہمی ثقافتی سالوں کی بنیاد پر ثقافتی تبادلے کی مزید سرگرمیوں کا انعقاد، ثقافتی مراکز کے قیام کو تیز کرنا، اور افرادی تبادلے کو فروغ دینا، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنا، مشترکہ طور پر “تین قوتوں” کا مقابلہ کرنا، اور سائبر سیکورٹی تعاون کی سطح کو بڑھانا ،
لازم ہے۔بردی محمدوف نے کہا کہ ترکمانستان۔ چین تعلقات کی جامع اور گہرائی سے ترقی نمایاں تزویراتی اہمیت کی حامل ہے۔ ترکمانستان چین کے ساتھ تعاون کو جامع طور پر بڑھانے، چین کو قدرتی گیس کی برآمدات کو بڑھانے، مشینری کی تیاری اور ٹیکسٹائل جیسے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے، رابطے کو مضبوط بنانے، تعلیم اور ثقافت جیسے ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے، قانون کے نفاذ اور سلامتی تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
ملاقات کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے مشترکہ طور پر دونوں حکومتوں کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور کرغیزستان کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات ہیں، چینی صدر چین اور کرغیزستان کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات ہیں، چینی صدر چین کی جانب سے وسطی ایشیائی ممالک میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ چین میں شہروں کی تجدید سےعوامی زندگی اور ثقافت کا دوہرا فروغ چین وسطی ایشیا افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے، چینی میڈیا چین اور قازقستان کو مشترکہ طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے، چینی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترکمانستان کے کے درمیان چینی صدر تعاون کے تعاون کو چین اور
پڑھیں:
پاک بحریہ اور امریکا کی شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ مشق، باہمی تعاون اور ہم آہنگی کا مظاہرہ
پاکستان اور امریکا کی بحریہ نے شمالی بحر ہند میں مشترکہ مشق کی ہے، مشق کا مقصد باہمی روابط اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا بندرگاہوں پر خطرات سے نمٹنے کے لیے 2 روزہ مشقوں کا انعقاد
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز ’پی این ایس شمشیر‘ نے امریکی بحریہ کے جہاز ’یو ایس ایس فٹزجیرالڈ‘ کے ساتھ شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
امڈیا پر سختیاں اور پاکستان کے ساتھ مشقیں۔۔
امریکہ کتنا بدل گیا ہے۔۔
پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی امریکی بحریہ کے جہاز فٹزجیرالڈ کے ساتھ شمالی بحر ہند میں مشق
مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کا فروغ تھا
مشق میں کئی پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں جن کا مقصد… pic.twitter.com/gcRkjrrK9k
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) July 30, 2025
مشق میں مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں، جن کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی اور عملی رابطے کو بہتر بنانا تھا۔ ان سرگرمیوں میں میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز، سمندری نگرانی اور مشق کے دیگر تکنیکی پہلو شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ نے بھارتی طیارے کا سراغ لگا کر مکمل نگرانی میں رکھا
مشق کا انعقاد پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے خطے میں سمندری سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس قسم کی مشقیں علاقائی سیکیورٹی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور پیشہ ورانہ مہارت کے تبادلے کو بھی بڑھاتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا بحرِ ہند پاک بحریہ پی این ایس شمشیر مشق یو ایس ایس فٹزجیرالڈ