19 جون کو تعطیل کا اعلان، کراچی کے تمام دفاتر بند رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1295ویں سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا ہے، عرس مبارک کے دوران ملک بھر سے لاکھوں زائرین کراچی آتے ہیں۔ اس موقع پر محفلِ سماع، نعت خوانی، ذکر، درود و سلام اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 19 جون کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا، اس دن تمام دفاتر بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 19 جون کو تعطیل کااعلان کر دیا، جس کے تحت بلدیہ عظمیٰ کے تمام دفاتر 19 جون کو بند رہیں گے۔ کراچی میں مدفون عظیم مزاحمتی شخصیت حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1295ویں سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا ہے، عرس مبارک کے دوران ملک بھر سے لاکھوں زائرین کراچی آتے ہیں۔ اس موقع پر محفلِ سماع، نعت خوانی، ذکر، درود و سلام اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات
فوٹو پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی، اس موقع پر اسرائیلی اقدام کو خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور اردن نے اسرائیلی اقدامات کے خلاف مسلم دنیا کے اتحاد پر زور دیا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے قریبی مشاورت پر اتفاق کیا۔